NAGAHANI TA NAGAHANI ناگہانی تا ناگہانی
NAGAHANI TA NAGAHANI ناگہانی تا ناگہانی
PKR: 1,200/- 840/-
Author: TAHIRA KAZMI
Binding: hardback
Pages: 144
Year: 2025
ISBN: 978-969-662-647-3
Categories: SHORT STORIES NOVEL
Publisher: BOOK CORNER
On Sale: 18 December 2025
طاہرہ کاظمی اپنے کٹیلے کالموں کے لیے مشہور ہیں جن میں معاشرے میں مردوں کی بالادستی اور عورتوں کی فرومائیگی کو اس نشترانہ مہارت سے بیان کیا گیا ہے کہ بہت سے پڑھنے والوں کو آگ لگ جاتی ہے۔ سماج میں مردوں اور عورتوں کے درمیان جو، کبھی خفیہ کبھی برملا، رزم آرائی جاری رہتی ہے اسے وہ اپنے بےباک قلم سے چاک کرتی رہتی ہیں۔
ان کا فکشن ان بنیادی موضوعات سے دور تو نہیں ہٹتا لیکن اُس میں کالموں سے زیادہ پائیداری ہے۔ ’’ناگہانی تا ناگہانی‘‘ نامی ناولٹ میں، جسے اُردو میں لکھے ہوئے اچھے ناولٹوں میں شمار کیا جاسکتا ہے، کووڈ کے دنوں میں ایک امریکی ایئرپورٹ پر برپا اضطراب، جھنجلاہٹ، بےبسی اور انسانی فطرت میں رچی بسی ہوس کا جس طرح احاطہ کیا گیا ہے، وہ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ جو افسانے مجموعے میں شامل ہیں وہ بھی متاثر کرتے ہیں۔ ان میں جاری و ساری طیش، ہمدردی، محرومی اور حیرت دل کو کہیں نہ کہیں چھو لیتی ہے۔ یہ فکشن متاثر کن ہے، بشرطے کہ اسے پڑھتے وقت ظن کو اپنے اوپر غالب نہ آنے دیا جائے۔
(محمد سلیم الرحمٰن)
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
