SOI BHOOK سوئی بھوک




SOI BHOOK سوئی بھوک
PKR: 1,200/- 840/-
Author: HASAN MANZAR
Pages: 240
Year: 2025
ISBN: Hasan Manzar
Categories: SHORT STORIES
Publisher: BOOK CORNER
On Sale: 25 March 2025
ہمارے دور کے بڑے ماہر نفسیات اور سرکردہ معالج اور اتنے ہی باکمال فکشن نگار اور کہانی کار حسن منظر نے اب سے چوتھائی صدی پہلے حیدر آباد ،سندھ سے لکھا تھا، جہاں ان کا شفا خانہ تھا اور جہاں دُنیا زمانے کے لوگ اپنی بھانت بھانت کی کہانیاں لے کر ان کے پاس مشورے کے لیے آتے تھے۔ ظاہر ہے کہ جو شخص ایسی جگہ بیٹھا ہو اور اس کے ہاتھ میں قلم بھی ہو تو اس کا قلم کار بن جانا اور کہانی نویس قرار پانا حیرت کی بات نہیں، بلکہ جس شخص کو انسان کے ذہن کے اندر جھانکنے پر قدرت حاصل ہو اور وہ کہانی نہ لکھے تو دنیائے ادب میں مجرم ٹھہرے۔ حسن منظر اب خیر سے 91 برس کے ہو رہے ہیں، پوری طرح بیدار ہیں اور کمال کی یادداشت پائی ہے۔ حسن منظر نے کتنے ہی افسانے لکھے اور چھ سات ناولوں اور دو ناولٹوں سے میں واقف ہوں۔ ان کے دو ناولوں کا انگریزی میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ حسن منظر نے ابتدائی تعلیم مرادآباد میں اور اعلیٰ تعلیم لاہور میں پائی اور علاج معالجہ کی سند ایڈنبرا سے حاصل کی۔ اب کراچی میں رہتے ہیں اور مجھے کچھ ادبی نشستوںمیں ملاقات کا شرف حاصل ہوا ہے۔
(رضا علی عابدی)
ملکوں ملکوں، شہروں شہروں گھوم پھر کر اپنی کہانیاں حاصل کرنے والے حسن منظر اُردو افسانے میں ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ موضوعات کے تنوع، بدلتے ہوئے منظرنامے، تنقیدی انداز کی حامل واقعیت اور لب و لہجے کا امتیاز ان کی وہ خصوصیات ہیں جو اُن کو دوسرے افسانہ نگاروں سے الگ کر دیتی ہیں جس کا نقش مصنّف کے معروضی نقطۂ نظر اور گہری انسان دوستی کی وجہ سے اور بھی نمایاں ہو جاتا ہے۔
(آصف فرخی)
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS



Majmua Shamsur Rahman Faruqi (Afsany, Novel, Daramy, Tarajim)
Author: Shamsur Rahman Faruqi
PKR: 3,000/- 1,800/-


