Raz e Hayat (5th Edition)

RAZ E HAYAT (5TH EDITION) راز حیات (پانچواں ایڈیشن)

Inside the book
RAZ E HAYAT (5TH EDITION)

PKR:   900/- 630/-

Author: MAULANA WAHEED UD DIN KHAN
Pages: 328
ISBN: 978-969-9396-66-3
Categories: CHARACTER BUILDING ESSAYS
Publisher: BOOK CORNER
★★★★★
★★★★★

الفریڈ ایڈلر (1870-1937ء) موجودہ زمانے کا مشہور نفسیاتی عالم ہے۔ اس کا مخصوص موضوع شخصی نفسیات (Individual Psychology) تھا۔ اس کے بارے میں ایک مبصر نے لکھا ہے:
’’پوری عمر انسان کا اور انسان کی چھپی ہوئی محفوظ قوتوں کا مطالعہ کرنے کے بعد، عظیم نفسیات دان الفریڈ ایڈلر نے اعلان کیا کہ انسانی شخصیت کی خصوصیات میں سے ایک حیرت ناک خصوصیت اس کی یہ صلاحیت ہے کہ وہ ایک نہیں کو ایک ہے میں تبدیل کر سکے۔‘‘
اللہ تعالیٰ نے انسان کو انتہائی غیر معمولی صلاحیت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ مذکورہ اقتباس ایک عالمِ نفسیات کی زبان سے اسی کا اعتراف ہے۔ اس صلاحیت کی آخری حد یہ ہے کہ انسان تاریکی میں بھی روشنی کا پہلو دیکھ لیتا ہے۔ وہ ناموافق حالات کو موافق حالات میں تبدیل کر سکتا ہے۔ جب اس کی بازی کھوئی گئی ہو اس وقت وہ دوبارہ اپنے لیے نیا میدان تلاش کر لیتا ہے جس میں جدوجہد کر کے وہ از سرِ نو اپنی منزل پر پہنچ جائے۔
زیرِ نظر کتاب انسانی شخصیت کے اسی پہلو کا مطالعہ ہے۔ یہ ناممکن میں ممکن کو دیکھنے کی کوشش ہے۔ یہ مایوسی كو امید میں بدلنے کا ایک پیغام ہے اور یہ وہ چیز ہے جس کی آج کے انسان کو شاید ہمیشہ سے زیادہ ضرورت ہے۔

مولانا وحید الدین خان

Reviews

M

Muhammad Atif (Mandi Bahaudin)


RELATED BOOKS