Saat Janam | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

SAAT JANAM سات جنم

Inside the book
SAAT JANAM

PKR:   1,500/- 900/-

Author: SHAFQAT NAGHMI
Pages: 288
ISBN: 978-969-662-547-6
Categories: NOVEL
Publisher: Book Corner

’’سات جنم‘‘ نے مجھے تو خاصا متاثر کیا ہے۔ میں ہمیشہ سے اس یقین سے بندھا ہوا ہوں کہ جادوئی حقیقت نگاری کا منبع دراصل ہمارے قصّے کہانیاں اور داستانیں ہیں۔ یہ طرزِ نگارش ہم نے کہیں سے مستعار نہیں لیا۔ نغمی صاحب نے واقعی جادو بھری حقیقت نگاری کو نہایت اعلیٰ سطح پر برتا ہے۔ خاص طور پر ببول کے درخت کے حوالے سے... میں انھیں ناول نگاروں کے قبیلے میں آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
مستنصر حسین تارڑ

میرے لیے یہ ناول ایک ایسی دستاویز ہے جس کی تکنیک انوکھی بھی ہے اور تاریخی اور تہذیبی سطح پر کروٹیں بھی بدلتی ہے۔ اس ناول میں اظہار کے جتنے حربے، جتنے اسالیب اور جتنے پیمانے ہو سکتے ہیں وہ شفقت نغمی نے برتے ہیں... میں اگر اس کے رگ و ریشے میں آپ کو لے جاؤں تو ہماری سیاسی، سماجی، ثقافتی، تاریخی اور تہذیبی زندگی کے فیبرک ایسے بکھر جائیں گے جیسے دھنیا روئی دھنتا ہے۔
اصغر ندیم سید

یہ طلسمِ ہوش ربا یا قاتل قسم کی بھول بھلیاں جن میں داخل ہونے والوں کو واپسی کا رستہ بھی مل سکے گا یا نہیں۔ اس کتاب کو پڑھنا صحرا میں رستہ بھولنے کے برابر ہے۔ اس حیرت کدہ قسم کی کتاب کے مرکزی کردار کی انگلی پکڑ کر آپ اس زمین اور زمانے تک پہنچ سکتے ہیں جہاں جنم لینے والے ماؤں سے شکوہ کرتے ہیں کہ انھیں کن زمانوں میں، کن زمینوں پر پیدا کیا۔
حسن نثار

میں بلا خوفِ تردید کہہ سکتا ہوں کہ شفقت نغمی کا ’’سات جنم‘‘ ایک بالکل مختلف ناول ہے۔ مختلف اور انوکھا... بیانیے کو ایک خاص سطح پر برتا گیا ہے۔ جی، اُس سطح پر جہاں ایک جادو سا ہو جاتا ہے؛ حقیقت خواب میں اور خواب حقیقت میں بدل جاتے ہیں۔ تاریخ، تہذیب، مذہب، سیاست، ہجرت، انسانی رویے سب کچھ کہانی کے اندر تحلیل ہو کر بھیدوں بھری زندگی کو نئے رخوں سے کھولنے لگتے ہیں۔
محمد حمید شاہد

RELATED BOOKS