Tasteer 9

TASTEER 9 تسطیر:9 (کتابی سلسلہ)

TASTEER 9

PKR:   800/- 400/-

Author: NASEER AHMED NASIR
Pages: 656
ISBN: 978-969-662-237-6
Categories: URDU LITERATURE POETRY TASTEER BOOKS ON SALE
Publisher: BOOK CORNER

نصیر احمد ناصر کی ادارت میں چھپنے والا کتابی سلسلہ ’’تسطیر ‘‘ عین آغاز کے شماروں سے ہی توجہ کھینچتا رہا ہے۔ اپنے مدیر کی شخصیت کا عکس لیے ’’تسطیر ‘‘ جب ایک تعطل کے بعد اوپر تلے پانچ ضخیم شمارے لے کر آیا تو اس کی دھج بھی جدا ہوگئی۔ اب یہ نئے لکھنے والوں کا اتنا ہی اپنا جریدہ ہے جتنا کہ اپنی ادبی شناخت مستحکم بنا لینے والوں کا، اور لطف کی بات یہ کہ یہ نئی شناخت ہمارے اندر نئی نسل کے ادیبوں اور شاعروں کی تخلیقی صلاحیتوں پر اعتمادبڑھانے کا سبب ہورہی ہے، جی اس نئی نسل پر اعتماد؛جس کی طرف سے سینئر لکھنے والے لگ بھگ مایوس ہو کرمنھ موڑ چکے تھے۔ نصیر احمد ناصر کا کمال یہ ہے کہ انہوں نے جہاں پرچے کی اشاعت کو بروقت اور یقینی بنانے کے لیے بک کارنر کے گگن شاہد اور امرشاہد کو ساتھ ملا کرایک ٹیم بنائی وہیں نئے لکھنے والوں کوکچھ یوں خوش آمدید کہا کہ وہ جوق در جوق اس جانب لپکے آتے ہیں۔ ایک تسلسل سےچھپنے والے تسطیر کے ان پرچوں میں چھپنے والے مواد کو دیکھ دیکھ کر مجھے حیرت ہوتی ہے اور رشک بھی آتا ہے کہ اس جریدے کے مدیر نے کیسے یہ قابل اشاعت مواد موصولہ تحریروں کے ڈھیر میں سے چھانٹ کر الگ کیا ہو گا۔ نصیر احمد ناصر ایک عمدہ تخلیق کار ہیں اور ایک تخلیق کار بالعموم اپنے حال میں مست ہوتا ہے، مگر اپنے تخلیقی مزاج سے جڑے رہ کر، اتنا وقت وقف کر دینا کہ موصولہ مواد کو دیکھا جا سکے، اس میں سے انتخاب کیا جا سکے، اسے ایک سلیقے سے ترتیب دیا جائے، اور وہ بھی یوں کہ وہ ایک اہم ادبی دستاویز بن جائے یقیناً ایسا کارنامہ ہے جس کاا عتراف کیا جانا چاہیے۔

محمد حمید شاہد

RELATED BOOKS