Tiklu Kay Kaarnamay (Graphic Edition) | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

TIKLU KAY KAARNAMAY (GRAPHIC EDITION) ٹکلو کے کارنامے (گرافک ایڈیشن)

Inside the book
TIKLU KAY KAARNAMAY (GRAPHIC EDITION)

PKR:   1,200/- 720/-

Author: MUHAMMAD IZHAR-UL-HAQ
Pages: 124
ISBN: 978-969-662-545-2
Categories: CHILDREN NOVEL
Publisher: Book Corner

محمد اظہار الحق ایک نامور شاعر، کالم نگار اور نثر نگار ہیں۔ اُن کی تحریریں اس حقیقت کی شاہد ہیں کہ وہ مستقبل کی نسلوں کے لیے نہ صرف سوچتے ہیں بلکہ ادب کی اس صنف کو معتبر بھی بنا رہے ہیں جسے بچوں کا ادب کہا جاتا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ بچوں کا ادب کسی معاشرے کی بنیاد کی اینٹ کے مترادف ہے، اسی لیے بچوں کی ذہنی تربیت، فکری ارتقا، معلومات میں اضافہ، ادبی ذوق اور ترفع اس نئے ناول کا بنیادی تھیم ہے۔ یہ ناول بچوں کی ذہنی سطح اور ادبی ضروریات کو سامنے رکھ کر لکھا گیا ہے۔ اس میں تجسّس، سبق آموزی، نیکی اور اچھائی کی ترغیب، واقعات اور کرداروں کے دلچسپ تانے بانے میں سمو دی گئی ہے جو بچوں کے لیے نئے سال کے تحفے سے کم نہیں ہے۔
طاہرہ اقبال

اظہار صاحب کا بچوں کے لیے لکھا گیا ناول ’’ٹکلو کے کارنامے‘‘ دیکھ کر مجھے خوشگوار حیرت ہوئی۔ اس کا سبب پاکستان میں بچوں کے ادب سے عمومی بے اعتنائی ہے۔ میں جوں جوں ناول کے اوراق الٹتا گیا میرے بچپن کے دنوں کی روپہلی چاندنی میرے ہمراہ چلنے لگی۔ پھر میں اس چاندنی کی انگلی پکڑ کر اجنبی دیسوں کی سیر کو نکل گیا۔ وہی دل فریب راستے، وہی تجسّس، وہی فینٹسی، وہی معصومیت میں رچے بسے جذبے اور وہی واقعات کے دامن سے پھوٹتی اخلاقیات کی مہک۔ یہ ناول پڑھتے ہوئے مجھے معروف کتاب ’’ایلس اِن ونڈر لینڈ‘‘ یاد آگئی جو بچوں کے لیے تو محض ایک پُرلطف کہانی ہے لیکن بڑوں کے لیے ایک استعاراتی کتاب۔ ’’ٹکلو کے کارنامے‘‘ میں بھی ہمیں تشریح کی ایسی ہی تہہ داری ملتی ہے اور کیوں نہ ہو یہ محمد اظہار الحق کی نثر ہے جن کے اشعار میں کہانیاں اور کہانیوں میں شعروں کا رس ہے اور معانی کے اَن گنت دروازے۔
ڈاکٹر شاہد صدیقی

RELATED BOOKS