YARAN E KUHAN یاران کہن
PKR: 800/- 560/-
Author: ABDUL MAJEED SALIK
Pages: 224
ISBN: 978-969-662-405-9
Categories: URDU LITERATURE MEMOIRS KHAKAY / SKETCHES URDU CLASSICS
Publisher: BOOK CORNER
اگر اس کتاب کے ہر مضمون میں آپ کو سالکؔ نظر آئے تو اس پر بدکنے کی ضرورت نہیں۔ یہ تذکرہ ہی صرف اُن بزرگوں کا ہے، جن سے سالکؔ کے براہ راست روابط ہوئے۔ لہٰذا اس میں جا بجا ’’صیغۂ واحد متکلم‘‘ کا استعمال ناگزیر تھا۔ اس تذکرے سے ان بزرگوں کے سوانحِ حیات لکھنا یا ان کی تصانیف پر تبصرہ کرنا مقصود نہیں، صرف ان کی شخصیتوں کی ہلکی سی جھلک دکھانا منظور ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میں اس مقصد میں ناکام نہیں رہا۔ یہ کتاب آغاشورشؔ کے ’’توائی ڈالنے‘‘ کی وجہ سے صرف چند روز میں لکھی گئی ہے۔ اس لیے اگر اس میں کوئی ایسے اسقام نظر آئیں جو اہلِ ذوق کے نزدیک میرے اسلوبِ تحریر کے شایاں نہ ہوں تو ان کی ذمہ داری اُسی ’’بلائے بے درماں‘‘ کے سر ہے، جس کو شورشؔ کہتے ہیں اور جس کی کسی ضد سے میں سرتابی نہیں کر سکتا۔
عبدالمجید سالک
Reviews
Syed AbdulRaouf kazimi (Kot Addu)