Al Asifa (3rd Edition) | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

AL ASIFA (3RD EDITION) العاصفہ

Inside the book
AL ASIFA (3RD EDITION)

PKR:   999/- 599/-

Author: HASAN MANZAR
Pages: 175
ISBN: 978-969-662-565-0
Categories: NOVEL
Publisher: Book Corner

ڈاکٹر حسن منظر کا تازہ ترین ناول ’’العاصفہ‘‘ پڑھا اور مبہوت ہو گیا۔ کتنے بے خبر ہیں ہم لوگ، خلیجی ممالک میں بہنے والی دولت کی گنگا تو دیکھتے ہیں لیکن جہل، کرب، بےچارگی اور بد نفسی کے اُس معاشرے سے قطعاً ناآشنا ہیں جس نے انسان سے اُس کی انسانیت چھین لی ہے۔ میرا ایک شعر ہے ؎
ہے پسِ دیوار منظر دیدنی
ایک دروازہ اِدھر بھی چاہیے
ڈاکٹر صاحب نے ’’العاصفہ‘‘ کے ذریعے وہ دروازہ کھول دیا ہے۔ کیا مشاہدہ ہے زندگی کی پسپائی اور ذلت کا۔ ماحول، فضا اور کرداروں کا جو سچا اور حقیقت پسندانہ مرقع تیار کیا ہے وہ اُردو ناول میں ایک نئے طرزِ احساس اور نئے فکری رویے کی نشان دہی کرتا ہے۔ ’’العاصفہ‘‘ اُردو ناول کے فن میں قابلِ قدر اضافہ ہے اور اس کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ جو دیکھنے اور محسوس کرنے کی چیزیں ہیں انھیں ہم دولت کی چکا چوند میں دیکھ ہی نہیں سکتے۔ ڈاکٹر صاحب! ’’العاصفہ‘‘ آپ کا بڑا ادبی کارنامہ ہے۔

ڈاکٹر اسلم فرخی

RELATED BOOKS