Bargad - An Autobiography

BARGAD - AN AUTOBIOGRAPHY برگد - خودنوشت

BARGAD - AN AUTOBIOGRAPHY

PKR:   1,800/- 1,440/-

Author: SADAF MIRZA
ISBN: 978-969-662-222-2
Categories: AUTOBIOGRAPHY
Publisher: BOOK CORNER
★★★★★
★★★★★

اپنی سوانح حیات ’’برگد‘‘ کی مانند صدف مرزا، بہ ذات خود بھی ایک ایسا برگد ہے جو عین جوانی میں، جب کہ اس کی ہر شاخ پر بلبلیں بولتی تھیں، حسن کی کوئلیں کُوکتی تھیں، اُکھڑا اور سات سرزمین پار کہاں بویا گیا ... لِٹل مرمیڈ کے ملک میں، ڈنمارک میں ... عام طور پر کسی بھی پودے کو جڑ سے اکھاڑیں تو اُس کی جڑوں کو ہوا لگ جاتی ہے اور وہ کسی اجنبی سر زمین میں نہیں پنپتا ... جب کہ اِس برگد کو ہوا تو لگی لیکن اُس نے پھر بھی اِس نئی مٹی میں جڑیں پکڑیں جو بہت گہرائی تک چلی گئیں اور یوں وہ پہلے کی نسبت زیادہ گھنا اور سایہ دار ہوتا گیا ... اب اس کی شاخوں پر نہ صرف آبائی پکھیرو کُوکتے تھے بلکہ ڈنمارک کے ادب، شاعری، ثقافت اور فلسفے کے سو رنگ پرندے بھی چہکنے لگے تھے ... یہ برگد ہانز کرسچن اینڈرسن کی مانند داستان گو ہو گیا ... صدف مرزا، ایک خود سر سی عورت ہے ... ہر لمحہ مرنے مارنے پر تیار، خنجر بہ کَف، لیکن وہ یہ خنجر اپنی ہی ذات کی تنہائیوں میں اتارتی ہے ... خود اپنے آپ کو تخلیق کے کَرب میں مبتلا کر کے مار ڈالتی ہے... ’’برگد‘‘ ایک ناول، ایک آپ بیتی، ایک اعتراف ... روا ں اور مؤثر نثر، اُردو ادب میں ایک چراغ کی مانند روشن ہوگیا ہے. (مستنصر حسین تارڑ)

Reviews

S

Samina Zulfiqar (Dubai)

ترک وطن کیا تو یہ خوف دامنگیر تھا کہ کتابوں سے محبت کا یہ نرم ونازک پودا کنکریٹ کے اس جنگل میں کہاں پھل پھول سکے گا لیکن خدا بھلا کر ے شاہد برادران کا کہ اسی ذمہ داری، اپنائیت اور خلوص سے اس پودے کی آبیاری کر رہے ہیں جو بک کارنر شوروم کی پہچان ہے۔معیار کی بلندیوں پر پہنچ کر اس معیار کو قائم رکھناعزیزم گگن شاہد اور امر شاہد کا ہی خاصہ ہے۔ ہر دفعہ کتابیں وصول کر تے وقت دل سے دعا نکلتی ہے کہ " جیتے رہیے خوش و آباد رہیے اور اپنے عظیم والد صاحب کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیے۔ آمین۔


RELATED BOOKS