GULHA E SALAM گل ہائے سلام
GULHA E SALAM گل ہائے سلام
PKR: 500/- 200/-
Author: DR. HAROON RASHEED TABASSUM
Pages: 240
Categories: ISLAM POETRY AHLE BAIT BOOKS
Publisher: MISC
ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ، دین سے عشق اور پاکستان سے وارفتگی کا دوسرا نام ہے ۔ اس نے ہمیشہ اپنے ان نظریات کو اپنی عملی زندگی کا جزو لاینفک بنایا ہے اور اپنی حیات مستعار کو علم و عمل کے حسین امتزاج سے حیات جاوداں کا لبادہ پہنا دیا ہے ۔ اس کے شب و روز پورے نظم و ضبط اور پابندی وقت کے ساتھ مقررہ لائحہ عمل کے تحت گزرتے ہیں جن کا آغاز نماز تہجد سے ہوتا ہے اور سارا دن طے شدہ مصروفیات ، تدریس ، طلبہ کی تہذیب اخلاق ، علمی وا دبی مجالس کی صدارت یا نظامت ، شہری دفاع کی تربیت ، قومی و مذہبی مشاہیر کی یاد منانے وغیرہ میں گزرتا ہے ۔ شام کو تصنیف و تایف کے میدان میں رخش قلم اس تیزی سے رو میں ہوتا ہے کہ کم و بیش ہر دوسرے تیسرے ماہ تحقیق پر مبنی ایک ضخیم کتاب منظر عام پر آجاتی ہے ۔ تحریک پاکستان نے ڈاکٹر صاحب کی تصانیف میں ہمیشہ نمایاں جگہ پائی ہے اور اس موضوع پر ان کی درجنوں کتابیں چھپ چکی ہیں ۔
ظاہر ہے کہ نور ایمان سے منور ایسے قلب میں بلند مقام تو اہل بیت کرام کی والہانہ محبت کا ہی ہو سکتا ہے ۔ چنانچہ ڈاکٹر صاحب کی گفتگو ، شاعری ، ادبی تحریروں اور قول و فعل میں اہل بیت عظام سے عشق کی کیفیت جھلکتی ہے ۔ یہ جذبہ ہر مومن کے ایمان کا لازمی حصہ ہے ۔ ڈاکٹر صاحب کی زیر نظر تالیف ’’ گل ہائے سلام ‘‘ اسی کا خوبصورت اظہار ہے ۔ اس میں سارے اہل درد کے جذبات کو شامل کر کے آپ نے اہل سرگودھا کے پاکیزہ جذبات کو ہیئت وحدانی کا رنگ دے دیا ہے ۔ اس کے لیے ہم سب ان کے ممنون ہیں ۔ حضرت رسالت مآب ﷺ کا ارشاد ہے :
’’ قیامت کے دن ہر آدمی اس شخص کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے ۔‘‘
یوں ڈاکٹر صاحب نے اپنا گروپ متعین کر لیا ہے اللہ تعالیٰ ان کو اس تحفہ سلام کے طفیل دین و دنیا میں آسانیاں اور بلند مقام عطا فرمائے ۔ آمین !
