HAZRAT USMAN GHANI R.A حضرت عثمان غنی
HAZRAT USMAN GHANI R.A حضرت عثمان غنی
PKR: 1,500/-
Author: MUHAMMAD HUSSAIN HAYKEL
Translator: MIRZA SAFDAR BAIG
Binding: hardback
Pages: 380
Categories: ISLAM HISTORY BIOGRAPHY TRANSLATIONS
Publisher: BOOK CORNER
اس تصنیف وتالیف کا محور ایسی مقدس ذات ہے جس سے فرشتے بھی حیاء کرتے تھے۔ یہ تالیفی تصنیف ایک ایسی ہستی نامدار، شجرِ پر بہار کی خوشبو سے مہک رہی ہے جن کے بارے میں شرم و حیاء و عظمت پر حضور پر نور ذات خوشبو دارﷺ کی طرف سے مہر تصدیق ثبت ہے۔ جناب پروفیسر مرزا صفدر بیگ ایک ادبی گھرانے کے چشم وچراغ ہیں۔ جس کا اثر ان کی روح پرور تحریروں میں صاف جھلکتا ہے۔ انہوں نے مشہور محقق و تاریخ دان جناب محمد حسین ہیکل کی تصنیف ’’حضرت عثمانِ غنی‘‘ کا ترجمہ کیا ہے اور حضرت عثمان کی حیاتِ حیاء دار کو جس طرح مختلف ابواب میں احسن طریقے سے بیان کرنے کا اسلوب اختیار کیا گیا ہے یہ مصنف کے عمیق مطالعہ دین کی عکاسی کرتا ہے۔ بلاشبہ ہیکل صاحب نے جس طرح حضرت عثمان غنی کے درجہ بدرجہ ساری زندگی پر محققانہ نظر ڈالی ہے یہ عام قلمکار کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے جس طرح دھیمے اور سلجھے ہوئے اندازِ فکر و تحریر سے حضرت عثمانِ غنی کے واقعات زندگی کو ایک ردھم میں متصل کیا ہے وہ یقینا قابل تعریف ہے۔صحابہ کرامy کی زندگی تو ایک سمندر کی مانند تھی۔ ان میں پڑے ہوئے موتیوں میں سے ایک موتی کی حیاتِ بحرِ رواں اور ان کے شعور و آگہی کو سجایا جو کہ ایک خوبصورت کاوش اور بہترین اضافہ ہے۔زیر نظر ترتیبی تصنیف دینی ادبی پس منظر میں ایک شاہکار ہے جو کہ جستجو، ذوق، تحقیق اور دین سے محبت کا ایک خوبصورت وسچا اظہار ہے۔
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
