KANEEZ کنیز
KANEEZ کنیز
گُل اری پُلو(Gül İrepoğlu) ماہر تعمیرات اور فنِ تعمیر کی مورٔخ تو ہیں ہی وہ رومانوی ادب میں بھی ممتاز مقام رکھتی ہیں۔زیرنظر ناول گُل اری پُلو کے ناول \"Cariye/Concubine\" کا اردو ترجمہ ہے، جواٹھارہویں صدی کے نصف آخر کے تناظر میں تحریر کیا گیا ہے۔ یہ ترک سلطان عبدالحمید اوّل اور ان کے حرم میں موجود منفرد شخصیت کی مالک ایک کنیز کے بارے میں ہے۔ یہ داستان ان قرار واقعی خطوط پر مشتمل ہے جو سلطان نے اس غیرمعمولی خاتون کی نگاہِ التفات کی بھیک مانگتے ہوئے لکھے۔ ریاستی مخطوطات کا حصہ خطوط تو یقینا حرف بہ حرف حقیقت ہیں لیکن باقی ’’داستانِ عشق‘‘ ادیبہ کے تخیل کا حصہ ہے، جس میں اس کنیز عشقِ دل کے خطوط کے علاوہ ایک تیسرے منفرد کردار جعفرکے خطوط بھی شامل ہیں، جو شاہی حرم کا منتظم خواجہ سرا تھا اور عشقِ دل کو پسند کرتا تھا۔ محبت کی یہ روایتی تکون ایک منفرد تاریخی کہانی بیان کرتی ہے۔