MODEL TOWN ماڈل ٹاؤن
MODEL TOWN ماڈل ٹاؤن
PKR: 1,200/- 840/-
Author: BILAL HASAN MINTO
Binding: hardback
Pages: 244
Year: 2026
ISBN: 978-969-662-611-4
Categories: SHORT STORIES
Publisher: BOOK CORNER
On Sale: 02 March 2026
بلال حسن منٹو کا قلم کیا ہے، ہماری بوالعجبیوں اور الجھنوں کو بڑا کر کے یا پاس لا کر دکھانے کے لیے بیک وقت خرد بین اور دور بین کی طرح کام کرتا ہے۔ مزاح کا ایسا بے تکلف سا سلیقہ جو ہنساتا تو ہے مگر سوچنے پر مجبور بھی کر دیتا ہے: کیا ہم واقعی اتنے سادہ لوح، احمق یا فتنہ پرور ہیں؟ طنز و مزاح کے ایسے وار کرنے والے کو جتنی بھی داد دی جائے کم ہے۔
(محمد سلیم الرحمٰن)
میرے نزدیک اِن کہانیوں کی سب سے نمایاں خوبی مصنف کا مزاح اور اس کا منفرد اندازِ بیان ہے، جو مطالعے کو نہایت سہل اور پُرلطف بنا دیتا ہے۔ بظاہر بےتکی (absurd) اور کہانی سے غیرمتعلق (irrelevant) چیزوں کی تفصیل اور روزمرہ سے لے کر تاریخی اہمیت کے واقعات کا بیان بہت تیکھے اور دلچسپ انداز میں کیا گیا ہے ، جو لطیف بھی ہے اور کہانیوں کے تسلسل میں رکاوٹ ڈالنے کی بجائے سوچ کو اڑان کے نت نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔ ایسے منفرد اندازِ بیان، اسلوب اور زبان کی تشکیل انتہائی کٹھن کام ہے۔ مصنف خوش قسمت ہے کہ اس کی زبان اور اسلوبِ خاص اس کے ہیں، کسی اور کے نہیں، اور بہت جان دار بھی ہیں۔ ان کے بنانے سنوار نے میں اس کی محنت قابلِ ستائش ہے... یا شاید وہ ہمیشہ سے یونہی بات کرتا آیا ہے اور ہم اب پہلی بار اسے ’’سُن‘‘ رہے ہیں۔
(اسامہ صدیق)
بلال منٹو کی کہانیوں کی کتاب ’’ماڈل ٹاؤن‘‘ پڑھ رہا ہوں۔ بہت ہی دلچسپ ہے۔ لاہور کے بارے میں مزے دار اور کائیاں مشاہدات۔ آپ پڑھیں گے تو میرا شکریہ ادا کریں گے۔
(محمد حنیف)
(انگریزی سے ترجمہ)
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
