NEEL PANKH نیل پنکھ
PKR: 2,000/- 1,200/-
Author: MAURICE MAETERLINCK
Translator: SHAUKAT NAWAZ NIAZI
Pages: 304
ISBN: 978-969-662-523-0
Categories: WORLD FICTION IN URDU DRAMA WORLDWIDE CLASSICS TRANSLATIONS FRENCH LITERATURE
Publisher: Book Corner
ماریس ماترلینک، نوبیل انعام یافتہ ڈراما نگار، شاعر اور مضمون نگار۔ 29 اگست 1862ء کو بیلجئیم کے علاقے گینٹ میں ایک متموّل فرانسیسی نژاد کیتھولک خاندان میں پیدا ہوا۔ ماترلینک کا شمار یورپ کے صفِ اوّل کے فرانسیسی لکھاریوں میں ہوتا ہے۔ اس کے ڈرامے اشاری (Symbolist) تحریک کے اہم سنگِ میل تسلیم کیے جاتے ہیں۔ انیسویں صدی کے اواخر میں ابسن، چیخوف، سٹرنڈبرگ کے ساتھ ماریس ماترلینک نے تمثیل نگاری کو ایک نئی جہت عطا کی۔ 1885ء میں اس نے چند ماہ فرانس میں گزارے جہاں وہ جدید اشاری تحریک کے ارکان اور خصوصاً ویلیے دَ لِیل آدام (Villiers de L'Isle Adam) اور سٹیفان مالارمے (Stéphane Mallarmé) سے متعارف ہوا جن کے اثرات ماترلینک کی تحریروں میں عیاں ہیں۔ شہرت کی دیوی ماترلینک پر راتوں رات ہی مہربان ہو گئی تھی۔ اگست 1890ء میں اپنے پہلے ہی ڈرامے ’’شہزادی مالین‘‘ (La Princesse Maleine) نے چند دنوں میں اسے مشہور کر دیا۔ مقتدر جریدے Le Figaro کے نقّاد بھی اس ڈرامے کی تعریف میں رطب اللسان ہوئے۔ خصوصاً اوکتاو میربو (Octave Mirbeau) نے ایک طویل مضمون میں داد و تحسین کے ڈونگرے برسائے۔ میربو نے تو اس ڈرامے کو ’’شاہکار‘‘ قرار دیتے ہوئے شیکسپیئر کی بہترین کاوشوں کے ہم پلّہ ٹھہرایا۔ آنے والے سالوں میں اس نے متعدد اشاری کھیل تحریر کیے جن میں ’’کون ہے؟‘‘ (L'Intruse) ’’اندھے‘‘ (Les Aveugles) ’’پیلیاس اور میلیساند‘‘ (Pelléas et Mélisande) قابلِ ذکر ہیں۔ ’’پیلیاس اور میلیساند‘‘ (Pelléas et Mélisande) جسے اشاری ڈراموں کا شاہکار سمجھا جاتا ہے معروف موسیقار Claude Debussy کے مشہورِ عالم اوپیرا کی بنیاد بنا۔
1895ء میں ماریس ماترلینک اور جارجیٹ لبلاں فرانس کے شہر پاسی (Passy) میں جا بسے۔ پاسی میں ان کے احباب میں مشہور لکھاری آسکر وائلڈ (Oscar Wilde)، اناطول فرانس (Anatole France)، آگست روداں (Auguste Rodin)، اوکتاو میربو (Octave Mirbeau)، ژاں لورین (Jean Lorraine) اور پال فوغ (Paul Fort) کا شمار ہوتا تھا۔ 1903ء میں ماترلینک کو بیلجئیم کی حکومت کی جانب سے ڈرامائی ادب کا سہ سالہ انعام عطا کیا گیا۔ 1908ء میں سینٹ وانڈریل میں اس کا شہرہ آفاق شاہکار ڈراما ’’نیل پنکھ‘‘ (L'Oiseau bleu) پایۂ تکمیل تک پہنچا۔ ماسکو آرٹ تھیٹر میں لگاتار ایک سال تک پیش کیا جانے والا یہ کھیل تمام عالمی زبانوں میں ترجمے کے بعد دُنیا کے تمام ممالک میں کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ یہ مجازیہ ڈراما اگرچہ بچوں کے لیے لکھا گیا تھا لیکن اس کی مقبولیت عالمگیر ثابت ہوئی۔ خصوصاً امریکا اور برطانیہ میں اس ڈرامے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ 1911ء میں ادب کے نوبیل انعام نے گویا اس کی تخیلقی صلاحیتوں اور ذہنی صحت میں ایک نئی روح پھونک دی۔ 1920ء میں اسے گران کارداں دی لاردر لیوپولڈ سے نوازا گیا۔ 1932ء میں بادشاہ البرٹ اوّل نے اسے کاؤنٹ کے رتبے پر سرفراز کیا۔
ماریس ماترلینک کی وفات 6 مئی 1949ء کو فرانس کے شہر نیس (Nice) میں ہوئی۔