PAKISTANIYON KAY MUGHALTAY پاکستانیوں کے مغالطے
PAKISTANIYON KAY MUGHALTAY پاکستانیوں کے مغالطے
PKR: 1,000/-
Author Biography:
یاسر پیرزادہ اُردو کے اُن چند لکھنے والوں میں شمار ہوتے ہیں جنھوں نے کالم نگاری کو یکسانیت سے بچایا۔ نامور شاعر و ادیب عطاء الحق قاسمی کے صاحبزادے ہیں، مگر اپنی پہچان انھوں نے خود بنائی۔ روزنامہ جنگ میں اُن کا ہفتہ وار کالم ’’ذرا ہٹ کے‘‘ ایک الگ لہجے کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ سیدھے سادے موضوعاتی کالم سے لے کر کافکا کے رنگ میں لکھی گئی پُراسرار کہانیوں تک، اور طنز و مزاح سے لے کر عام فہم فلسفے تک، اُن کے ہاں وہ تنوع ہے جو اُردو کالم نگاری میں کم کم ملتا ہے۔ موضوعات کے انتخاب میں بھی وہ اُن راستوں پر چلتے ہیں جہاں اُردو صحافت کا قدم کم ہی پڑتا ہے۔ فلسفہ، ادب اور کوانٹم فزکس جیسے موضوعات، جنھیں عام طور پر خشک یا غیر مقبول سمجھ کر نظرانداز کر دیا جاتا ہے، اُن کے قلم میں آ کر دلچسپ بھی ہو جاتے ہیں اور قابلِ فہم بھی۔ یہی وجہ ہے کہ اُنھیں مُلکی اور بین الاقوامی فورمز پر مدعو کیا جاتا ہے، جہاں وہ تنقیدی سوچ، جمہوریت، مذہبی انتہا پسندی اور طرزِ حکمرانی جیسے موضوعات پر اظہارِ خیال کرتے ہیں۔ اے پی این ایس کی جانب سے دو مرتبہ بہترین کالم نگار کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ اُن کی کتابوں میں ’’ذرا ہٹ کے‘‘ (دو حصے)، ’’بیانیے کی جنگ‘‘، ’’پاکستانیوں کے مغالطے‘‘ اور ’’سیلف ہیلپ: آگ لگے ان کتابوں کو‘‘ شامل ہیں۔ پی ٹی وی کے مقبول مزاحیہ سلسلے ’’افسر بےکار خاص‘‘ کے مصنّف بھی ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے سِول سرونٹ ہیں اور دو دہائیوں سے زائد عرصے سے سرکاری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ایف بی آر، سی ڈی اے، پاکستان سپورٹس بورڈ اور تعلیمی اصلاحات کے شعبوں میں اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ زیرِ نظر کتاب ان کے کافکائی افسانوں کا مجموعہ ہے۔
