Love you
KULYATE ANWAR MASOOD (QATAAT) کلیات انور مسعود (قطعات)
PKR: 1,400/-
2,000/-
- Binding:
- hardback
- Pages:
- 568
- ISBN:
- 978-969-662-363-2
- Categories:
- Publisher:
- BOOK CORNER
About the book
اِن قطعات میں ملکی اور بین الاقوامی، سیاسی اور سماجی مسائل کا تذکرہ ہی نہیں بلکہ روزمرّہ گھریلو مسائل اور دوستوں سے چھیڑ چھاڑ کا تذکرہ بھی در آیا ہے۔ اِس عہد ستم میں مَیں نے جو کڑوی سانسیں لی ہیں یہ قطعات اُنہی کا احوال ہیں۔ میں نے ہر قسم کی ناانصافی پر اپنا احتجاج قطعہ بند کرنے کی خاکسارانہ کوشش کی ہے اور جس دائرے میں مجھے خلوص،محبّت اور عملِ خیر کی روشنی نظر آئی ہے میں نے اُس کا بھی کُھل کر اعتراف کیا ہے۔
مِزاح میں اگر ایک اور نقطہ ڈال دیں تو مِزاج بنتا ہے اور اپنے مِزاج سے اِنحراف ممکن نہیں ہے۔ میں نے قطعات میں جابجا مِزاح کے مختلف حربوں کا استعمال بھی کیا ہے تاکہ تلخیاں کچھ خوشگوار ہو جائیں۔ اس مقام پر یہ عرض کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ میرے نزدیک شگفتگی وہ ہے جو شائستگی اور احترامِ انسانیت کی حدود سے تجاوز نہ کرے۔ طنز کے پیچھے ایک اصلاحی جذبہ ہوتا ہے لیکن خالص مِزاح بھی خستگی رُبا، اِنبساط آور، بہجت افروز اور تفریحی اہمیت رکھتا ہے۔
اس مجموعے میں قطعات کسی تاریخی ترتیب میں درج نہیں کیے گئے بظاہر یہ بکھری بکھری باتیں ایک ہی سرگُذشت کی اَقساط ہیں۔ بے ربطیِ مضموں میں بھی اک ربط نہاں ہے۔ جہاں ضروری محسوس ہواہے وضاحتی نوٹ تحریر کردیے گئے ہیں۔
جہلم کے اِنتہائی مؤقر اور معروف اِشاعتی ادارے’بُک کارنر‘نے میرے قطعات کے اِس مجموعے کو جس خوش ذوقی، دِلگرمی اور اِشتیاق سے شائع کیا ہے وہ بےانتہا قابل داد و تحسین ہے۔
انور مسعود
Reviews
انور مسعود دور حاضر کے مہذب علمی و تحقیقی انسان ہیں۔ ان کا کلام بے شبہ نہایت عرق ریزی کی زندہ جاوید مثال ہے۔مختصر اور پر اثر کی تصویر ہے۔
Book Corner being an excellent publisher top on my list as I used to purchase various books from stall at expo center , Lahore.
Superb
انور مسعود صاحب بہت اچھے انسان ہیں اور انکی کتابیں نہ ہی کسی تعریف اور نہ ہی کسی تعارف کی محتاج ہیں
Dear Team Book Corner,
Thank you for giving an opportunity to have this book addressed my name and signed by a legend Mr. Anwar Masood. Thank you, Sir.
Aoa
I belong to Qureshi Family of Hariawala Gujrat. I m big fan of u sir. I want to meet u personally to get this book please.
حبس کے ماحول میں دلوں تروتازہ کرتا کلام
This book is a such a masterpiece for all the book lovers all the poetry lovers💜sir anwar masood is a blessing, inspiration to all the students who want to persue their career in writing 👏🏻
بہت ہی اعلیٰ شخصیت جدیددورمیں مزاح کےبادشاہ اور باکمال شخصیت کاادارہ دونوں ہی قابل رشک
Anwar Masood is a living legend in Pakistan
انور مسعود صاحب اور انکی کتابیں نہ ہی کسی تعریف اور نہ ہی کسی تعارف کی محتاج ہیں
ایک اور شاھکار
جس کا سہرا بک کارنر کے سر سجا
Please send signatured book
Thanks