PURANA KUNWAN پرانا کنواں
PURANA KUNWAN پرانا کنواں
PKR: 600/- 300/-
Author: TAHIR JAVED MUGHAL
Binding: paperback
Pages: 192
Year: 2026
ISBN: 978-969-662-693-0
Categories: CHILDREN NOVEL PICTORIAL BOOKS
Publisher: BOOK CORNER
On Sale: 11 May 2026
بڑوں کے لیے تو بہت کچھ لکھا، مگر دل میں ہمیشہ ایک خلش سی رہی کہ اپنی بساط کے مطابق نونہالوں کے لیے بھی کچھ تخلیق کیا جائے۔ سچ تو یہ ہے کہ بچوں کے لیے، اُنہی کی سطح پر آ کر لکھنا ایک کٹھن مرحلہ ہے، اس کا عملی تجربہ مجھے اِس تحریر کے دوران ہوا۔
بک کارنر جہلم کے گگن اور امر صاحب نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس کتاب کو بھی پوری توجہ اور دل جمعی سے سجایا سنوارا ہے۔ محترمہ فاطمہ راحی نے ناول کے مرکزی خیال کے عین مطابق خوبصورت تصاویر بنا کر گویا بچوں کے دل جیت لیے ہیں۔ کتاب کا دیدہ زیب سرورق بھی ان کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یہ تین ایسے بچوں کی کہانی ہے جو سیر و تفریح کی غرض سے گھر سے نکلے، مگر پھر اچانک سنگین واقعات اور حادثات کے بھنور میں پھنستے چلے گئے۔ وہ اپنی ذہانت، دلیری اور ایک مہربان شخص کی مدد سے ان کٹھن حالات سے کیسے ٹکر لیتے ہیں؟ یہ ایک ایسی دلچسپ روداد ہے جو قدم قدم پر آپ کو حیران کرے گی۔
پیارے بچو! آپ کو شاید پوری طرح یہ احساس نہ ہو کہ گھر سے باہر جب چند لمحوں کے لیے بھی آپ اپنے بڑوں کی نگاہوں سے اوجھل ہوتے ہیں تو ان پر کیا گزرتی ہے۔ خدا نہ کرے کہ یہ چند لمحے، ہفتوں اور مہینوں کی جدائی میں بدل جائیں، اگر ایسا ہو تو سوچیں کہ آپ کے والدین اور اہلِ خانہ پر کیا قیامت گزرے گی!
پیارے بچو! موجودہ ڈیجیٹل دور میں آپ کے لیے احتیاط پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکی ہے۔ یاد رکھیے کہ برے لوگوں کے پاس آپ کو بہکانے، ورغلانے اور اپنوں سے دور کرنے کے اب کئی جدید اور خطرناک طریقے موجود ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ پاک آپ سب کو اپنے پیاروں کے سائے میں ہمیشہ محفوظ و مامون رکھے!
(طاہر جاوید مُغل)
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
