SAATVIN TAHREER ساتویں تحریر
SAATVIN TAHREER ساتویں تحریر
PKR: 1,200/- 840/-
Author: SYED SHABBIR AHMED
Binding: hardback
Pages: 239
Year: 2025
ISBN: 978-969-662-636-7
Categories: SHORT STORIES
Publisher: BOOK CORNER
On Sale: 24 November 2025
یہ کہانیاں، جو آپ پڑھنے جا رہے ہیں، سچ کی کوکھ سے پیدا ہوئی ہیں اور سچے انسانی جذبوں کی امین ہیں۔ انھیں لکھنے والے نے اپنے آس پاس کی زندگی کے ننگے سچ کو بہ چشم خود دیکھنے اور محسوسات کا حصّہ ہونے کے بعد یوں لکھا ہے جیسے یہ جگ بیتیاں نہیں ہڈ بیتیاں ہوں۔ یہ اُس سسکتی کرلاتی زندگی کی تصویریں ہیں جو بالعموم لکھنے والوں کی قریب نظری کے سبب نظر انداز ہوتی رہی ہیں۔بےضرر اور بےوقعت سمجھی جانے والی کہانیاں مگر فی الاصل بہت کارآمد اور انمول کہ یہ اس بیج کی طرح ہیں جن سے اصل حیات کا انکھوا پھوٹتا ہے۔ آپ انھیں پڑھتے ہوئے محسوس کریں گے کہ یہ اس زندگی کے جوہر کو کھوج کر سامنے لا رہی ہیں جسے دھول کی طرح جھٹک کر ایک نسل سمندر پار گئی تھی۔
(محمد حمید شاہد)
شبیر احمد کا انداز بناوٹی پیچیدگیوں سے پاک ہے۔ نہ وہ فلسفہ بگھارتے ہیں، نہ ہی علامتی مبالغہ کرتے ہیں۔ لیکن وہ جو کچھ کہتے ہیں، وہ دل میں اتر جاتا ہے۔ اُن کا بیانیہ نہایت رواں، غیر تصنع آمیز اور فطری ہے۔ ایک جملہ کبھی خاموشی کے ساتھ دل میں تیر کی طرح پیوست ہوجاتا ہے، اور قاری دیر تک اُس کی کسک محسوس کرتا رہتا ہے۔ یہ سادگی محض اسلوب کی نہیں بلکہ جذبے کی بھی ہے۔ وہ اپنے کرداروں کو قاری پر مسلط نہیں کرتے، بلکہ اُنھیں اس انداز سے سامنے لاتے ہیں کہ وہ قاری کی زندگی کا حصّہ لگنے لگتے ہیں۔ کوئی کردار روتا ہے تو قاری بھی اندر سے بھیگ جاتا ہے، کوئی کردارسوال کرتا ہے تو وہ سوال قاری کے ذہن میں دیر تک گونجتا رہتا ہے۔ اُن کی تحریر میں ایسی معنوی گہرائی ہے جو دھیرے دھیرے قاری کے دل میں اپنی جگہ بناتے ہوئے ایک دیرپا تاثر چھوڑ جاتی ہے۔
(محمد حفیظ خان)
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
