Sharah Diwan e Ghalib

SHARAH DIWAN E GHALIB شرح دیوان غالب (اردو)

SHARAH DIWAN E GHALIB

PKR:   3,000/-

Author: MIRZA ASAD ULLAH KHAN GHALIB
Tag: MIRZA ASAD ULLAH KHAN GHALIB
Pages: 752
ISBN: 978-969-9396-38-0
Categories: POETRY GHALIBIYAT
Publisher: BOOK CORNER
★★★★★
★★★★★

📙 شرح دیوانِ غالب (اردو) مرتبہ ظفر احمد صدیقی کی اشاعت پر شمس الرحمٰن فاروقی کا تبصرہ

آسیاے آسماں کی طرح ہمارے دوست ظفر احمد صدیقی کی چکی آہستہ پیستی ہے مگر بہت باریک پیستی ہے۔ طباطبائی کی شرحِ غالب کا یہ مثالی ایڈیشن کوئی چھ یا سات سال کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔ طباطبائی کی شرحِ غالب کے بارے میں میرا یہ خیال ہمیشہ سے رہا ہے کہ اگر کوئی شخص اسے بالاستیعاب پڑھ لے تو اسے اُردو کی کلاسیکی شعریات اور شعر فہمی میں نکتہ سنجی کے فن سے پوری طرح واقفیت ہو جائے گی اور ایک حد تک اسے عربی اور فارسی کی کلاسیکی شعریات کی بھی شد بد ہو جائے گی۔
.... ایسے متن (اور طویل متن) کی عالمانہ تدوین وہی کرے جس کے پاس عربی، فارسی اور اردو کا علم بیش از بیش ہو، جسے کتابوں سے ذوق ہو، اور جس میں صبر ایوب سے کچھ بڑھ کر ہی صبر ہو، کہ عربی کے ایک مصرعے، یا فارسی کی ایک عبارت کی اصل ڈھونڈنے کی خاطر پورا پورا دیوان (اور عربی کا معاملہ ہو تو اس کے مختلف ایڈیشن اور اس کی شروح) بغور پڑھ ڈالنے کی ہمت رکھتا ہو۔ ظفر احمد صدیقی میں یہ سب صفات موجود ہیں۔ طباطبائی کی شرح کے جتنے ایڈیشن سامنے آئے تھے وہ سب ناقص تھے۔ لیکن وجہ ظاہر ہے۔ شرح کی طباعت پر سَو سے زیادہ سال گزرنے کے باوجود ظفر احمد صدیقی جیسا کوئی استاد منصۂ شہود پر نہ آیا تھا۔

Reviews

M

Mukarram (Rawalpindi)


RELATED BOOKS