SHARAH ARMAGHAN E HIJAZ شرح ارمغان حجاز
SHARAH ARMAGHAN E HIJAZ شرح ارمغان حجاز
PKR: 600/- 240/-
Author: ALLAMA MUHAMMAD IQBAL
Translator: PROF. HAMEEDULLAH SHAH HASHMI
Binding: hardback
Pages: 112
ISBN: 978-969-662-112-6
Categories: IQBALIYAT POETRY
Publisher: BOOK CORNER
’ارمغان حجاز‘ علامہ اقبال کا آخری مجموعہ کلام ہے جو انھوں نے 1935ء سے لے کر اپنی وفات سے کچھ دنوں پہلے تک موزوں کیا۔ یہ فارسی اور اردو زبانوں میں ہے۔ فارسی کلام رباعیات اور اردوکلام چند نظموں کی صورت میں ہے۔ اس میں کوئی غزل نہیں ہے اور نہ کسی نظم میں رنگ تغزل پایاجاتاہے۔ دراصل ’ارمغان حجاز‘ اقبال کے دورپختہ کاری کا شاہکار ہے۔ یہ کلام کیا ہے ایک تیز نگاہ واپسیں ہے جو شاعر نے اپنے کلام پر ڈالی ہے۔گویا ’ارمغان حجاز‘ خیالات کا نچوڑ اور جذبات کا خلاصہ ہے جس میں انتہائی پختہ کاری موجود ہے اور ایک کوزہ ہے جس میں دریائے معانی بند ہے۔تخاطب کا زور ہے، کہیں خدا سے کلام، کہیں رسول اللہ ﷺ سے رازونیاز، کہیں ملت سے خطاب، کہیں بنی نوع انسان سے گفتگو، گویا مکالمے کے مکالمے ضیافت طبع کے لئے پیش کیے گئے ہیں۔ پروفیسر حمیداللہ شاہ ہاشمی اس سے قبل ’بانگ درا‘ اور ’بال جبریل‘ کی شرح بھی لکھ چکے ہیں، انھیں ’بک کارنر‘ نے نہایت اہتمام سے شائع کیا۔یہ تمام شروحات طلبہ و طالبات کے لئے لکھی گئی ہیں، اس لئے اختصار سے کام لیاہے ورنہ بعض شعر ایسے ہیں کہ ہر شعر پر ایک کتاب لکھی جاسکتی ہے۔ شارح نے کوشش کی ہے،انداز ایسا رکھا جائے کہ قاری پر علامہ کا مطلب و مقصد پوری طرح واضح ہوجائے۔
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
