TARIKH SALTANAT E USMANIA (5TH EDITION) تاریخ سلطنت عثمانیہ




TARIKH SALTANAT E USMANIA (5TH EDITION) تاریخ سلطنت عثمانیہ
PKR: 2,500/- 1,750/-
Author: DR. MUHAMMAD UZAIR
Binding: hardback
Pages: 582
Year: 2025
ISBN: 978-969-662-218-5
Categories: ISLAM HISTORY
Publisher: BOOK CORNER
Publish Date: 28 May 2025
عثمانی ترک، جن کا یہ نام کسی نسل یا قوم کی طرف نہیں بلکہ ان کے پہلے فرماں روا عثمان خان کی طرف منسوب ہے، ایشیائے کوچک میں پہلے خانہ بدوشوں کی حیثیت سے داخل ہوئے۔ پھر ایک ایسی سلطنت کی بنیاد ڈالی جو ڈیڑھ سو برس کے اندر دُنیا کی زبردست طاقتوں میں شمار کی جانے لگی۔ تین سو برس گزرنے نہ پائے تھے کہ عثمانی سلطنت وسعت اور طاقت کے لحاظ سے دُنیا کی سب سے زیادہ عظیم الشان سلطنت بن گئی۔ اس کے عروج کا دَور مشرق میں سلطان سلیم اوّل اور مغرب میں سلیمان اعظم کی فتوحات پر ختم ہوتا ہے، جس کی حکومت ایشیا، یورپ اور افریقہ کے وسیع حصوں میں قائم تھی۔ سلیمان کے بعد جتنے سلاطین تخت پر بیٹھے، ان میں سے معدودے چند کے علاوہ کسی میںسلطنتِ عثمانیہ کی فرماں روائی کی اہلیت نہ تھی۔ چنانچہ جس طرح آہستہ آہستہ اس سلطنت کا عروج ہوا تھا، اسی آہستگی کے ساتھ اس کا زوال بھی شروع ہوا اور اس کے زوال کی مدت بھی اس کے عہدِ عروج کی طرح تین سو سال ہے۔ ان میں سے آخری ڈیڑھ سو برس میں سلطنت عثمانیہ اپنے سے کہیں زیادہ طاقتور سلطنتوں کا مقابلہ کرتی رہی مگر اندرونی کمزوریوں کے باعث ایسی پے در پے شکستیں اٹھائیں کہ بالآخر 1922ء میں اس کا خاتمہ ہو گیا۔ حال ہی میں جمہوریہ ترکیہ نے اپنے چند سالہ قیام میں ان تمام کمزوریوں کو جو سلطنتِ عثمانیہ کی تباہی کا باعث ہوئی تھیں، دُور کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کوشش میں اس کی کامیابی تاریخِ عالم کے حیرت انگیز کارناموں میں سے ہے۔ اس نے گزشتہ سلطنت کے کھنڈر پر ایک مستحکم قلعہ تعمیر کر لیا ہے جو ترک قوم کے عزم و استقلال کی ایک زندہ مثال ہے۔ یورپ کا ’’مردِ بیمار‘‘ دم توڑنے کے بعد نہ صرف جی اُٹھا بلکہ اس کے اندر صحت و شباب کی ساری قوتیں عود کر آئیں تاآںکہ بیسویں صدی کی عیسائی دُنیا کو بھی اس معجزہ کا قائل ہونا پڑا۔ یہ کتاب انہی واقعات کی تفصیل پر مشتمل ہے۔ ان صفحات کی ترتیب میں عثمانی ترکوں کی تاریخ سے متعلق انگریزی، عربی اور فارسی کی مستند ترین کتابوں نیز بعض منتخب ترکی اور فرانسیسی تراجم سے مدد لی گئی ہے اور تلاش و تحقیق کا کوئی دقیقہ حتی الامکان فروگزاشت نہیں کیا گیا ہے۔
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
