Amad ud Din Zangi

AMAD UD DIN ZANGI عماد الدین زنگی

AMAD UD DIN ZANGI

PKR:   1,250/- 625/-

Author: SADIQ HUSSAIN SIDDIQUI
Pages: 328
Year: 2013
ISBN: 978-969-662-181-2
Categories: HISTORY BIOGRAPHY
Publisher: BOOK CORNER

اس وقت بغداد میں عباسی خلافت اور مصر میں فاطمی خلافت تھی لیکن دونوں خلفاء برائے نام تھے ان کی سلطنتیں حد درجہ کمزور تھیں۔ عیسائیوں نے مصر ، شام اور عراق پر قبضہ کرنے کی جدوجہد شروع کی۔ ان کی چیرہ دستیاں اس قدر بڑھ گئیں کہ مسلم علاقوں میں تاخت کر کے وہاں کے مسلم مرد و زن تک کو قتل کرنے لگے۔ ان کے خوف سے مسلم سرحدی علاقوں کی بستیاں خالی ہو گئیں، راستے بند ہو گئے۔ ابن اثیرؒ نے لکھا ہے کہ ’’عیسائی مجاہد‘‘ جو بیت المقدس کی فتح کا بہانہ کر کے ایشیا میں آئے تھے مسلمانوں کی حکومتیں ہڑپ کرنے لگے، وہ مسلم بستیوں پر تاخت لاتے تھے، مسلمانوں کو بڑی بے رحمی سے ذبح کر ڈالتے تھے۔ انہوں نے ڈاکہ زنی شروع کر دی تھی۔ ان کے خوف سے راستے بند ہو گئے تھے۔ وہ فصلوں کو جلا ڈالتے تھے۔ مسلمانوں میں خانہ جنگی تھی، وہ مسلمانوں کی نااتفاقی سے فائدہ اٹھا رہے تھے۔ایسی حالت میں خدا نے عماد الدین زنگی کو کھڑا کر دیا۔ انہوں نے عیسائیوں کے سیلاب کو روکا۔ عماد الدین زنگی کون تھے؟ انہوں نے کس سرفروشی سے عیسائیوں سے مقابلے کئے؟ اور بچپن میں کیسی دلیری کاکام کیا تھا، اس ناول میں وہ سب واقعات مفصل بیان کئے گئے ہیں۔ یہ ناول ہلالی اور صلیبی لڑائی کا مرقع ہے.... اور مجھے پوری امید ہے کہ میرے پچھلے ناولوں کی طرح شائقین اسے پسند فرمائیں گے۔

RELATED BOOKS