ILYAS ISHQI KI URDU NASAR الیاس عشقی کی اردو نثر
ILYAS ISHQI KI URDU NASAR الیاس عشقی کی اردو نثر
PKR: 1,500/- 600/-
Author: PROF. DR. ABDUL SALAM ADIL
Binding: hardback
Pages: 728
ISBN: 978-969-662-082-2
Categories: BIOGRAPHY URDU LITERATURE TANQEED
Publisher: BOOK CORNER
٭ نام محمد الیاس خان یوسف زئی اور تخلص عشقی ہے۔ 2 جون 1922ء کو جے پور، راجستھان (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مقامی تعلیمی اداروں میں حاصل کی۔ بے۔ اے اور ایم۔ اے اردو آگرہ یونیورسٹی سے کیا اور پی۔ ایچ۔ ڈی کی سند ڈاکٹر غلام مصطفی خاں کی زیرِ نگرانی ’’اُردو شاعری پر مغرب کے اثرات‘‘ کے موضوع پر تحقیقی مقالہ لکھ کر سندھ یونیورسٹی سے حاصل کی۔٭ ڈاکٹر الیاس عشقی کا علمی و ادبی سفر قیامِ پاکستان سے قبل شروع ہوا اور نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ اس دوران آپ نے متعدد زبانوںومیں شاعری کے ساتھ ساتھ انگریزی، فارسی، سندھی، پنجابی اور اردو مضامین و مقالات لکھے جو ایران، ہندوستان اور پاکستان کے رسائل و جرائد میں شائع ہوئے۔ ادبی دنیا میں آپ ماہرِ لسانیات، محقق، مترجم اور شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ٭فارسی زبان میں آپ کا شعری مجموعہ ’’شعر آشوب‘‘ (1979ء) اور اردو شاعری کے دو مجموعے ’’دوہا ہزاری‘‘ (2003ء) اور ’’گنبدِ بے در‘‘ (2006ء) جب کہ سندھی شعراء کے کلام کا منظوم اردو ترجمہ ’’موج موج مہران‘‘ (1973ء) شائع ہو چکا ہے۔ نثری تحقیقات و تخلیقات کے حوالے سے آپ کی ایک کتاب ’ ’آوازِ لطیف‘‘ (2014ء) شائع ہوئی ہے جو شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کلام سے متعلق تحریروں پر مشتمل ہے۔ ان کا جملہ نثری سرمایہ غیر مدوّن تھا جسے مرتب کر لیا گیا ہے جن میں متنوع موضوعات پر تحقیقی، تنقیدی، شخصی اور مختلف زبانوں کے حوالے سے مضامین و مقالات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف کتب پر مقدمات، دیباچے، فلیپس اور تبصرے بھی لکھے۔ ڈاکٹر الیاس عشقی کا انگریزی، فارسی، سندھی، پنجابی اور اردو میں قلم بند کیا گیا کثیرالجہتی سرمایہ اب بتدریج شائع کیا جا رہا ہے۔٭ ڈاکٹر الیاس عشقی نے بھارت کے گلابی شہر جے پور سے روشن دانوں کے شہر حیدرآباد سندھ تک جو قابلِ قدر کارہائے نمایاں انجام دیے۔ ان کے اعتراف میں انھیں متعدد ایوارڈز دیے گئے اور حکومتِ پاکستان نے بھی 23 مارچ 2001ء کو ’’ستارۂ امتیاز‘‘ سے نوازا۔ ٭ 12 جنوری 2007ء کو علم و ادب کے آسمان کا یہ دمکتا سورج اپنا سفر مکمل کر کے غروب ہو گیا۔
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
