INSAAN, AY INSAAN! انسان اے انسان




INSAAN, AY INSAAN! انسان اے انسان
PKR: 2,500/- 1,750/-
Author: HASAN MANZAR
Binding: hardback
Pages: 591
Year: 2025
ISBN: 978-969-662-631-2
Categories: URDU LITERATURE NOVEL
Publisher: BOOK CORNER
On Sale: 25 September 2025
حسن منظر اُردو کے ایک ایسے افسانہ و ناول نگار ہیں جو زندگی کو زمانۂ حال اور عہدِ ماضی کے تمام افسانہ نگاروں سے یک سر الگ انداز میں دیکھتے ہیں۔ وہ اپنے مشاہداتِ حیات کو افسانے یا ناول کی صورت میں پیش کرتے ہیں تو یہ بات بالخصوص متاثر کرتی ہے کہ ان کے افسانے اور ناول کے بیانیے میں ان کی زندگی کا تجربہ اور اس کا تجزیہ شامل ہوتا ہے، لیکن وہ آپ کے خیالات کو منقلب کرنے کے آرزو مند نظر نہیں آتے، اس کے برعکس وہ معاشرتی اور تہذیبی حقیقت کو اپنے تجزیے کی روشنی میں اِس طرح پیش کرتے ہیں کہ حقیقت کی جراحت یا بہجت آپ کو اپنی طرف متوجّہ کر لیتی ہے۔ حسن منظر کا نیا ناول ’’انسان، اے انسان‘‘ ان کے سابقہ ناولوں: ’’العاصفہ‘‘، ’’وبا‘‘ اور ’’دھنی بخش کے بیٹے‘‘ سے اِس لحاظ سے مختلف ہے کہ اِس میں اُنھوں نے مرکزی کردار تلمیذ الرحمٰن کو مثال بنا کر یہ بنیادی سوال اٹھایا ہے— ’’انسان اے انسان— آخر تُو کیا ہے؟‘‘ اور جواب کی جستجو میں حیاتیاتی واقعات، سانحات اور حالات کی قاشیں جمع کرنے کی بجائے تلمیذ کی پوری زندگی کو موضوع بنایا ہے۔ اِس ناول میں اُنھوں نے 1940ء سے لے کر 1960ء کے وسط تک کے معاشرتی عمل کو اپنے منفر د مشاہدات اور تلمیذ کے انفرادی اور رنگ بدلتے ردِّ عمل کے حوالے سے اِس طرح پیش کر دیا ہے که ناول زندگی کا مرقّع بن گیا ہے اور تاثر کی متنوّع کیفیات پیدا کرتا چلا جاتا ہے، اور انجام اتنا اچانک اور غیر متوقّع ہے کہ تلمیذ پھانسی کے تختے پر چڑھنے کی بجائے پھر زندگی کے میدان میں کود جاتا ہے۔
’’انسان، اے انسان‘‘ ایک باشعور تخلیقی فن کار کا ناول ہے، جو حقیقت کو انوکھے زاویوں سے دیکھتا ہے اور انھیں اپنے فطری اسلوب میں احساسات کے جزر و مد کے ساتھ پیش کر دیتا ہے، لیکن قاری محسوس کرتا ہے کہ اس کی سوچ کو مہمیز کر دیا گیا ہے۔ فن کی اس بلندی پر اُردو کے جو ناول پہنچے ہیں، وہ انگلیوں پر گِنے جا سکتے ہیں، اور ان میں ’’انسان، اے انسان‘‘ بھی شامل ہے۔
(انور سدید)
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS

