Urdu Kahawatain

URDU KAHAWATAIN اردو کہاوتیں

Inside the book
URDU KAHAWATAIN

PKR:   1,500/- 1,050/-

Author: DR. SHAREEF AHMED QURESHI
Binding: hardback
Pages: 384
ISBN: 978-969-662-021-1
Categories: URDU LITERATURE LINGUISTICS
Publisher: BOOK CORNER

قصوں اور کہانیوں کے کہنے اور سننے کا دور ختم سا ہو گیا ہے۔ اب نہ قصے کہنے والے ہیں اور نہ سننے والے۔ قصے کہانیوں کے بعض شوقین حضرات پُرانے شہروں، قصبوں اور گائوں میں اب بھی ہیں مگر ان کی تعداد کتنی ہے؟ نئی نسل کو قصے، کہانیوں اور حکایتوں کا شوق کہاں؟ موجودہ دَور میں سکولوں اور کالجوں کے نصاب میں اخلاقی تعلیمات اور سبق آموز حکایات کے لیے جگہ نہیں، جن کے بطن سے بیشتر کہاوتوں نے جنم لیا ہے۔ بہت سی غیر فرہنگی کہاوتیں بزرگوں کے ذریعہ سینہ بہ سینہ ہم کو میسّر ہوئی ہیں۔ جیسے جیسے ہمارے بزرگ اور زبان دان حضرات دنیا سے اٹھتے جا رہے ہیں کہاوتوں اور ضرب الامثال کا چلن بھی کم ہوتا جا رہا ہے۔ اس لیے غیر فرہنگی کہاوتوں کو اس کتاب میں شامل کر کے محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کتاب میں شامل ایسی متعدد کہاوتیں ہیں جو سینہ بہ سینہ ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتی چلی آرہی ہیں، مثلاً برے وقت ہی دشمن سے دوستی، تو کو نہ موکو چولھے میں جھونکو، بڑھیا کے مرنے کا غم نہیں، موت نے گھر دیکھ لیا، ان کو بھی خوش رکھنا چاہیے، دیکھے بھالے کا سودا نہیں، پہلے رہتا یوں تو لوٹا جاتا کیوں، تیرے بڑوں کی ایسی تیسی، فارسی ہے تو واہ واہ، یہ منہ اور منصور کی دار، یہ منہ اور مسور کی دال، پلے پارس بیچیں تیل یہ دیکھو قدرت کے کھیل، آدھی بوڑھی آدھی جوان، رنڈوئوں کے کرم میں نہیں لُگائی تو کیسے ہو شادی بھائی، اندھے نے راہ پوچھی کنویں میں جا گرا، مولوی صاحب چھیڑو گے وغیرہ۔

RELATED BOOKS