TAJ MAHAL تاج محل
TAJ MAHAL تاج محل
PKR: 500/- 200/-
Author: MEHMOOD BANGLORI
Tag: SEEMAB AKBARABADI
Binding: hardback
Pages: 224
ISBN: 978-969-662-127-0
Categories: HISTORY URDU LITERATURE ONAY PONAY
Publisher: BOOK CORNER
ہندوستان کی اسلامی تعمیرات میں یہ جذبہ شروع سے آخر تک پایا جاتا ہے۔ ان تعمیرات کے دیکھنے والوں پر بہ یک نظر ثابت ہو جاتاہے کہ اس فن کو ہندوستان میں کس طرح عہد بہ عہد ترقی ہوئی اور وہ کس طرح شاہجہاں کے زمانہ میں پایہ تکمیل کو پہنچا۔ یقیناً ’’تاج محل‘‘ کو جن آنکھوں نے دیکھا ہے۔ وہ یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہیں کہ فن اپنے درجۂ کمال کو پہنچ گیا ہے۔ تعمیرات کی فہرست سے ظاہر ہے کہ مسلمانوں نے اپنے دورِ حکومت میں کس قدر تعمیرات کیں اور اُن سے کس حیرت ناک تمدنی ترقی کا اظہار ہو رہا ہے لیکن بقول ایک مورّخ کے:
’’شاہ جہاں نے کئی عمارتیں بنوائیں، جن میں سے ایک سے ایک خوب صورتی میں بڑھ کر ہیں لیکن ان سب میں تاج محل ہے اس کی محبوب ملکہ ارجمند بانو بیگم (ممتازمحل) کا مقبرہ ایک ایسے نادر ترین تخیل اور نازک ترین جذبہ کا مظہر ہے جس کا جواب دنیا اب تک پیدا نہ کر سکی۔ کہا جاتا ہے کہ بیگم نے بسترمرگ پر اپنے تاجدار شوہر کو وصیت کی تھی کہ اس کا مقبرہ ایسا بنایا جائے جو دنیا میں بے مثل ہو، ’’تاج‘‘ اسی وصیت کی تکمیل تھی۔‘‘
یہ کتاب نہ صرف صنّاعانِ تاج بلکہ ان تمام ہنروروں اور صنّاعوں کی خدمت میں خراج عقیدت ہے جنہوں نے قطب الدین ایبک کے زمانہ سے لے کر زوالِ سلطنتِ مغلیہ تک ہمارے تمدن کو شان دار بنانے کے لیے محنت کی تھی۔ یہ ہماری تاریخ کی تہی دستی کا نتیجہ اور ہماری تمدنی بدبختی کا نمونہ ہے ورنہ قطب مینار سے لے کر اسلامی دورکی آخری عمارت تک اگر غور کیا جائے تو صدہا ہنرور اور صنّاع ہوں گے جو ہمارے تمدن کو دنیا میں یادگار بنانے کی سعی کر رہے تھے جس طرح ان ہنروروں اور صنّاعوں نے دنیا میں ہماری یادگاریں قائم کرنے کی کوشش کی، اسی طرح میں نے آج ان کی یادگار قائم کرنے کی اس کتاب کے ذریعہ کوشش کی ہے۔
RATE THIS BOOK
RELATED BOOKS
