Meer ki Aap Beeti (Zikr-e-Meer)

MEER KI AAP BEETI (ZIKR-E-MEER) میر کی آپ بیتی (ذکر میر)

MEER KI AAP BEETI (ZIKR-E-MEER)

PKR:   800/- 560/-

Author: MEER TAQI MEER
Tag: 64
Pages: 176
ISBN: 978-969-662-028-0
Categories: URDU LITERATURE PERSIAN LITERATURE AUTOBIOGRAPHY
Publisher: BOOK CORNER
★★★★★
★★★★★

میرؔ اُردو شاعری کے ’’پیمبر‘‘ نہیں، خدا ہیں اور اُن کی ’’خدائی‘‘ کے حضور ایسے ایسے سرکشوں نے اپنی ’’بندگی‘‘ کا اظہار کیا ہے، جن کا مسلک ایک دوسرے سے مختلف ہی نہیں، بلکہ متضاد ہے۔ بھلا ناسخؔ اور غالبؔ اور ذوقؔ میں کوئی وجہ مشترک خیال میں آ سکتی ہے؟ لیکن اِس کے باوجود اِن تینوں نے میرؔ کی برتری اور اُستادی کا اعتراف کیا ہے۔ کس کا جی نہیں چاہے گا کہ اِس خدائے سخن کے حالات تفصیل سے معلوم کرے۔ ہماری خوش قسمتی کہ میرؔ نے خود اپنے حالات ’’ذکرِ میرؔ‘‘ کے عنوان سے فارسی میں رکھ دئیے تھے اور حُسن اتفاق سے یہ کتاب دست بردِ زمانہ سے محفوظ رہ گئی۔ زیر نظر کتاب اُسی خود نوشت سوانح عمری کا اردو ترجمہ ہے۔ چونکہ اصل فارسی نسخہ بھی اب دستیاب ہے، اِس لیے اُردو دُنیا کو مترجم کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اُنہوں نے اِسے اُردو میں منتقل کر کے اس سے استفادے کا حلقہ وسیع تر کر دیا۔ اِس کتاب کی اہمیت دو گنا ہے۔ میرؔ 1196ھ میں دہلی سے لکھنؤ گئے۔ اُن کی پیدائش غالباً 1136ھ میں ہوئی تھی۔ گویا سفر لکھنؤ کے زمانے میں اُن کی عمر ساٹھ برس کے لگ بھگ ہوگی۔ ہمارے پاس اِن ساٹھ برس کے حالات کا ’’ذکرِ میر‘‘ سے زیادہ مستند اور کوئی ماخذ نہیں۔

مالک رام

Reviews

ف

فاضل شاہ (گلگت)


RELATED BOOKS