Junagadh ka Qazi, Deccan ka Molvi | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

JUNAGADH KA QAZI, DECCAN KA MOLVI جوناگڑھ کا قاضی، دکن کا مولوی

Inside the book
JUNAGADH KA QAZI, DECCAN KA MOLVI

PKR:   1,500/- 1,050/-

Author: RAUF KLASRA
Pages: 304
ISBN: 978-969-662-536-0
Categories: SHORT STORIES COLUMNS
Publisher: Book Corner

اس کتاب میں غیر معمولی لوگوں کی کہانیاں ہیں۔ ہر نئے باب میں ایک نئی کتاب چُھپی ہے۔ نہرو اور جوش صاحب کی شام کی محفلوں کا احوال جب ہندوستان کا وزیراعظم جوش کے لیے شراب تک کا بندوبست خود کرتا تھا۔ سلطان محمد خوارزم کے حیران کن بلکہ احمقانہ فیصلے نے نہ صرف پوری سلطنت تباہ کرا دی بلکہ سلطان کی ماں سمیت پورے شاہی خاندان کی خوبصورت لڑکیاں منگول اُٹھا کر لے گئے۔ خوارزم شاہی خاندان کے نوجوان لڑ کے قتل کر دیے گئے۔ سلطان کی ماں اور خوبصورت پوتیوں اور نواسیوں کا منگولوں کے ہاتھوں درد ناک انجام آپ کو رُلا دے گا کہ کیسے راتوں رات تقدیر آپ کا ساتھ چھوڑ جاتی ہے۔ سلطنتوں کے عروج و زوال اور ان بادشاہوں کی کہانیاں جو اپنے عروج کے وقت خود کو خدا سمجھ بیٹھے تھے جبکہ زوال قلعے کی فصیلیں پھلانگ کر اندر داخل ہو رہا تھا۔ اس کتاب کو لکھتے وقت کئی جگہوں پر میرے اپنے آنسو بہہ نکلے۔ رونگٹے کھڑے ہوئے۔ بدن میں سنسنی پھیلی۔ چِین کے بےرحم صحرا سے اٹھنے والے وہ منگول جنھوں نے ثمرقند سے بغداد تک مسلمان سلطنتیں تباہ کر کے سب کچھ جلا کر راکھ کر دیا۔ ہندوستان، سینٹرل ایشیا، قدیم یورپ، بغداد اور انگریزوں کی سلطنت تک کے انسانی المیہ کی دردناک کہانیاں۔ دلی کے تین سو سالہ اقتدار میں 33 مسلمان بادشاہ جن میں سے صرف تین بادشاہ نیک نکلے۔ دکن کا مولوی اور جونا گڑھا کا قاضی وہ دو کردار ہیں جو اپنی ریاستیں چھوڑ کر پاکستان پہنچے تو ان پر کیا گزری۔ اس کتاب کے ان پچاس ابواب میں درجنوں کتابیں چُھپی ہیں جو آپ کو کہیں رلائیں گی تو کہیں ہنسائیں گی۔ وبا کے دنوں میں محبّت کی داستان کئی روز تک آپ کا دل گرماتی رہے گی۔ ایک مظلوم شاعر کی داستانِ عبرت جسے آخری مغل بادشاہ کا کردار ادا کرنا تھا۔ بادشاہت سے زیادہ ابراہیم ذوقؔ اور اسداللہ غالبؔ کی کمپنی کا شوق تھا۔ اس بدنصیب بادشاہ کا نیا قصّہ جسے دفن ہونے کے لیے کُوئے یار میں دو گز زمین بھی نہ ملی۔

RELATED BOOKS