Naulakhi Kothi (11th Edition)

NAULAKHI KOTHI (11TH EDITION) نولکھی کوٹھی (گیارہواں ایڈیشن)

NAULAKHI KOTHI (11TH EDITION)

PKR:   2,000/- 1,200/-

Author: ALI AKBAR NATIQ
Binding: hardback
Pages: 448
Year: 2026
ISBN: 978-969-662-297-0
Categories: NOVEL
Publisher: BOOK CORNER

علی اکبر ناطق کی تحریر پڑھتے ہوئے آپ انگشت بدنداں رہ جاتے ہیں۔ جب آپ اس علاقے کو اپنے ندی نالوں، پیڑ پودوں، پھلوں، پھولوں، جانوروں، مکانوں اور حویلیوں، برتن بھانڈوں، سبزی ترکاریوں اور فصلوں، غلوں اور دالوں، آبادی کے مختلف حصوں، اس کے سماج کی تہہ داریوں، اس کے طبقاتی پیچ و خم اور جوڑنے والی ڈوریوں، افراد اور ان کے عمل سے نکلتا دیکھتے ہیں، جبکہ اس پر رومانیت کی چھوٹ بھی نہ پڑی ہو۔ یہ تحریر سوشل ریئلزم یعنی حقیقت نگاری کا ایک ایسا نادر و نایاب نمونہ ہے جسے ادب میں حالیہ مقبول اور کارآمد ٹیکنیک میجک ریئلزم کی ضرورت نہیں پڑی۔ حقیقت خود میجک میں تبدیل ہو گئی ہے جس سے بڑے بڑے سینئر ادیب سبق لے سکتے ہیں۔ ’’نولکھی کوٹھی‘‘ کے بیانیے کی زبان ایک خاص انداز کی ہے جو متن کے اندر سے خودبخود پھوٹتی معلوم ہوتی ہے۔ پنجابی الفاظ اور پنجابی دیہی طریقۂ اظہار سے مملو، رواں دواں اور انٹیمیٹ۔ لیکن انگریز کرداروں کی عکاسی میں اور ان کی بات چیت دوہرانے میں یہ زبان اور طریقۂ اظہار ناکام رہتا ہے اور غیرحقیقی لگنے لگتا ہے۔ یہ اس ناول کی واحد کمزوری ہے کہ انگریز کردار انگریز نہیں لگتے۔ میرا خیال ہے کہ کتاب کے انگریزی ترجمے میں یہ خامی تو خود بخود غائب ہو جائے گی۔ تو مبارک باد علی اکبر ناطق کو، جو ایک شاندار ادیب ہے۔ قابلِ احترام، قابلِ محبت اور قابلِ رشک!! جس کی وجہ سے اسے ہمارے ان گھڑ ماحول میں کچھ مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ لیکن اسے علم ہونا چاہیے کہ حسد میں برائیاں کرنا بھی ایک تحسین ہے جو سَر کے بل کھڑی ہوتی ہے۔
(فہمیدہ ریاض)

علی اکبر ناطق جدید اُردو ادب کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ ان کا پہلا ناول ’’نولکھی کوٹھی‘‘ ایک دل آویز رزمیہ داستان ہے، پنجاب کے ماضی اور حال کی ایک شوخ و شنگ سیر، اور ہمارے نوآبادیاتی آقاؤں پر ایک شاعرانہ سوالیہ نشان۔ مجھے یہ خوش نصیبی حاصل ہے کہ ناطق کا گاؤں اوکاڑہ میں میرے گاؤں سے محض چند میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ ان صفحات سے ہماری جَوتی ہوئی زمین کی خوشبو آتی ہے اور ہمارے مشترک لہو کی سرخی جھلکتی ہے۔ میں کسی زبان میں ایسا کوئی ادیب نہیں جانتا جو قلم سے ایسی سحر انگیزی رقم کرے اور پھر انہی ہاتھوں سے سرخ اینٹوں کی دلکش عمارتیں بھی استوار کر دے۔
(محمد حنیف)
(انگریزی ایڈیشن سے)

RELATED BOOKS