BAAP AUR BETAY (ILLUSTRATED EDITION) باپ اور بیٹے (مصور ایڈیشن)
PKR: 950/- 665/-
Author: IVAN TURGENEV
Translator: ANWAR AZEEM
Pages: 280
ISBN: 978-969-662-340-3
Categories: WORLD FICTION IN URDU NOVEL
Publisher: BOOK CORNER
Reviews
Syed Ahsan Taqweem (Gujranwala)
کتاب" باپ اور بیٹے" مصنف ایوان ترگینف کا عظیم شاہکار جو ان کی بین الاقوامی شہرت کی وجہ بنا۔ کتاب انیسویں صدی کے وسط یعنی ١٨٦٢ میں روسی زبان میں شاٸع ہوٸی اور بعد ازاں اس کا چرچا دیگر ممالک تک جا پہنچا۔اردو میں اس کا ترجمہ انور عظیم صاحب کے ہاتھوں ہوا جو ایک افسانہ نگار اور صحافی کی حیثیت سے جانے جاتے تھے ۔روس میں اپنے پانچ سالہ قیام کے دوران انہوں نے متعدد روسی کتابوں کا اردو میں اور اردو کتابوں کا روسی زبان میں ترجمہ کیا۔
کتاب باپ اور بیٹے جیسا کہ نام سے ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یقیناً اس کتاب میں نسلوں کا ٹکراو دکھایا گیا ہو گا۔باپ یعنی وہ نسل جو روایات سے جڑی ہوٸی ہے ،جو عقیدوں اور اصولوں پر ایمان رکھتی ہے۔بیٹے وہ نسل جو روایات سے باغی اور راٸج شدہ اصولوں کی منکر ہیں۔مصنف نے اس کتاب کے ذریعے نہل ازم کے فلسفے سے متعارف کرایا۔نہل کے معنی "کچھ نہ ہونا "کے ہیں اور ازم سے مراد نظریہ یا فلسفہ لیا جاتا ہے۔کتاب کا مرکزی کردار بازاروف ایک نہلسٹ ہے جو ہر شے کا منکر ہے۔وہ دین سے بیزار ،رومان سے نفرت کرنے والا،آرٹ کا منکر،شرفا پرستی کو حقارت سے دیکھنے والا اور مطلق العنانیت کا دشمن ہے۔
کتاب کا پلاٹ کچھ اس طرح سے شروع ہوتا ہے کہ نکولاٸی پترووچ اپنے ملازم پیوتر کے ہمراہ اپنے بیٹے ارکادی کا انتظار کر رہا ہے۔اس کا بیٹا اپنی تعلیم مکمل کر کے اپنے دوست بازاروف کے ساتھ واپس آ رہا ہے۔نکولاٸی پترووچ ایک فوجی جرنیل کا بیٹا اور اپنے بھاٸی پاول پترووچ کے ساتھ گاٶں میں رہتا ہے۔ارکادی اود بازاروف کا خوب استقبال کیاجاتا ہے۔کہانی آگے چلتی ہے تو پاول پترووچ اور بازاروف کے درمیان نہل ازم کے موضع پر کافی گرما گرم بحثیں ہوتی ہیں اور بات ذاتی عناد تک جا پہنچتی ہے۔اور یہ ذاتی عناد ڈوٸل یعنی اپنے سامنے کھڑے ہو کر گولیاں چلانے کا سبب بنتا ہے۔
کتاب میں کٸی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔خاص طور پر جب بازاروف بستر مرگ پر ہوتا ہے۔اس وقت اس کے والدین کی حالت قابل ترس ہوتی ہے ۔بازاروف کو محبت میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے اور انکار کا احساس اسے بستر مرگ تک لے جاتا ہے۔لیکن اس کی خوش نصیبی اتنی تو ہے کہ مرتے وقت اس کی محبوبہ ادینتسوا اس کے پاس موجود ہوتی ہے۔
ارکادی محبت کے معاملے میں خوش قسمت واقع ہوتا ہے اور ادینتسوا کی چھوٹی بہن سے اس کی شادی ہو جاتی ہے۔روسی ادب کی ایک قباحت یہ ہے کہ روسی نام کافی لمبے چوڑے ہوتے ہیں جو مکمل یاد رکھنے کافی مشکل ہوتے ہیں۔
کتاب کو بک کارنر جہلم نے چھاپ رکھا ہے۔
Ali Abdullah
ترگنیف کا یہ ناول باپ اور بیٹے، حقیقی معنوں میں ایک کلاسیک ہے اور یقیناً یہ آج کے دور میں بھی ویسا ہی معنی خیز اور پر اثر ہے جیسا وہ انیسویں صدی میں تھا- اور بازاروف۔۔۔۔لازوال کردار بازاروف جس کے بارے خود مصنف نے کہا تھا کہ، "بازاروف میرے دل کا ٹکڑا ہے ۔۔۔جس پر میں نے اپنا سارا فن،سارا رنگ لنڈھا دیا ہے-" یہ کردار اس وقت کے روس کے رجحانات کا علمبردار ہے، اور مصنف نے کہا تھا کہ اس ناول میں پیش کردہ خیال کو پورے طور پر صرف دوستوئیفسکی سمجھ سکا تھا- بیزار نسل کا نمائندہ، متشکک اور لبرلزم کے کھوکھلے پن کو سمجھنے والا بازاروف لمبے عرصے تک قاری کے ذہن کو اپنے حصار میں قابو رکھتا ہے- بک کارنر جہلم سے شائع شدہ ایک خوبصورت اور فکر انگیز ناول جو نوجوان نسل کو ضرور پڑھنا چاہیے-ناول کے مترجم انور عظیم ہیں- بہترین طباعت اور عمدہ سرورق کے ساتھ یہ شاندار ناول دیر تک ذہن کے گوشوں میں موجود رہتا ہے-