SAEED NAQVI KAY MUNTAKHAB AFSANAY سعید نقوی کے منتخب افسانے
SAEED NAQVI KAY MUNTAKHAB AFSANAY سعید نقوی کے منتخب افسانے
PKR: 900/- 630/-
Author: SYED SAEED NAQVI
Editor: ALI AKBAR NATIQ
Tag: SYED SAEED NAQVI
Pages: 263
ISBN: 978-969-662-460-8
Categories: SHORT STORIES
Publisher: BOOK CORNER
سعید نقوی افسانے کی بنیاد اُس ہلچل سے اُٹھاتا ہے جو انسان کے تضادات میں تعمیر کا کام کرتی ہے۔ یہ ہلچل اُس کے ضمیر اور بے ضمیری سے ماورا فقط اُن علتوں سے جنم لیتی ہے جن سے نہ گُریز ممکن ہے، نہ اُن سے آنکھ ملا کر چلا جا سکتا ہے۔ کیونکہ اُن کے ساتھ ہونے سے زندگی ملامتوں کا چہرہ بن جاتی ہے۔ مگر ستم یہ ہے کہ اُن سے گریز پائی ممکن نہیں۔ گویا سعید نقوی زندگی کے ناممکن فرار سے مخاطب ہے۔ اُس کی کہانیاں انسان کے پیچھے بھاگتی ہیں اور اُس کا دامن پکڑ کر کہتی ہیں، مَیں تمھاری کہانی ہوں مجھ سے گُریز پا نہ ہو۔ سعید نقوی کی انھی انسانی تلاش میں سرگرداں کہانیوں کے سبب مَیں نے چاہا کہ اُنھیں ایک انتخاب سے گزاروں اور دیکھوں کہ وہ میرے حصارِ فن میں کیسے داخل ہوئی ہیں۔ مجھے معلوم ہے ہر شخص کی پسند و ناپسند کا معیار مختلف ہے لیکن جب آپ اِن کہانیوں کو پڑھیں گے تو کم از کم اِس کائنات میں سعید کے پھیلائے ہوئے جال میں ضرور پھنس جائیں گے جس کے ہر ریشے کے ساتھ ایک انوکھا انسانی رشتہ بندھا ہے۔ میرا خیال ہے نہ کہانیوں کا کوئی دیس ہوتا ہے اور نہ انسانوں کا۔ دونوں اِس کائنات میں بنجارے ہیں۔ سعید نے اِنھی بنجاروں کو، جو دُنیا کا تماشا دیکھتے پھرتے ہیں، خود ایک تماشا بنا کر ہمارے سامنے رکھ دیا ہے۔ آؤ اِن کہانیوں کو پڑھیں اور سعید کی تراشی ہوئی دُنیا کو اپنی نظر سے دیکھنے کی کوشش کریں۔ اِس کتاب کو بک کارنر جہلم نے چھاپا ہے اور کیا خوبصورت چھاپا ہے۔ اُن کا شکریہ کہ میرے انتخاب اور سعید کے فن کی ستائش کا سبب بنے۔
علی اکبر ناطق