Safarnama Yousuf Khan Kambal Posh - Buy Online | Book Corner

SAFARNAMA YOUSUF KHAN KAMBAL POSH سفرنامہ یوسف خان کمبل پوش

SAFARNAMA YOUSUF KHAN KAMBAL POSH

PKR:   1,500/- 750/-

Author: YOUSUF KHAN KAMBAL POSH
Editor: DR. MAZHAR AHMED
Binding: hardback
Pages: 336
ISBN: 978-969-662-049-5
Categories: HISTORY TRAVELOGUE MEMOIR TRANSLATIONS
Publisher: BOOK CORNER

یوسف خاں کمبل پوش نے انگلستان کے سفر کا آغاز مارچ 1837ء میں کیا اور تقریباً آدھی دنیا کا سفر طے کرتا ہوا، انگلستان اور پیرس کی سیر سے لطف اندوز ہوتا ہوا ، مصر اور وسطی ہندوستان کے راستے لکھنؤ وارد ہوا۔ اس کا یہ سفر 1838ء کے آخری دنوں میں تمام ہوا ۔اس سفر کے دوران پیش آنے والے واقعات اور سیاحتی مقامات کی تفصیلات، جغرافیائی حالات ، مختلف معاشروں کی تہذیب وسخاوت، طرزِ زندگی ، روز مرّہ، رسوم وعقائد ، رہن سہن، تاریخی عمارات اور واقعات کی تفصیلات پر بے لاگ تبصرے اور اظہارِ خیال کرتا ہوا، انہیں ضبط ِتحریر میں لاتا گیا ۔ اس سفرنامے کی اہمیت اور خوبی صرف یہ ہی نہیں ہے کہ یہ اردوکا پہلا سفر نامہ ہے بلکہ اس میں بیان کر وہ واقعات عجب حیرت زاہیں اور کمبل پوش ایک کامیاب و کامران سیاح کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آتا ہے۔ کمبل پوش کی بے ساختگی، صاف گوئی اور بے باکی نے اس سفر نامے کو خاص اہمیت کا حامل بنادیا ہے ۔ قاری کمبل پوش کی انگلی تھامے کشاں کشاں اس کے ساتھ سفر میں شریک ہوجاتا ہے اور کمبل پوش اسے ایسے دلچسپ ، قابل ذکر اور ناقابلِ فراموش مقامات کی سیر کراتا ہے کہ طویل عرصے تک اس کے ذہن سے یہ مرقعے محونہیں ہوتے ۔ اس کی جزئیات نگاری ،مرقع سازی اور منظر نگاری اس سفر نامے کوخاصے کی چیز بنا دیتے ہیں۔ اس کی مشاہدات انوکھے اور دلچسپ ہیں۔ واقعات کے بیان میں حیرت انگیز ی کا عنصرنمایاں ہے اور مناظر اپنے تمام ترحسن کے ساتھ دلچسپی کے باعث ہیں۔
تحسین فراقی کمبل پوش کے سفرنامے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
’’نہ صرف یہ کہ اس نے لندن کے قابلِ دید مقامات ،اس کے مضافات ، وہاں کے رہن سہن ، کھیل تماشوں ، وہاں کے لوگوں کی علم دوستی، وہاں کے عجائبات ونوادرات وہاں کی تاریخی عمارات ، وہاں کے رسم ورواج اور تہذیب ومعاشرت کے دلچسپ مرقعے پیش کیے۔ بلکہ وہاں تک پہنچنے کے دوران اس نے جن مقامات ومناظر کو دیکھا ان کی بھی دلچسپ تصویر کشی کی ہے۔‘‘

RELATED BOOKS