SULTAN MUHAMMAD FATEH (4TH EDITION) سلطان محمد فاتح
PKR: 950/- 665/-
Author: DR. MUHAMMAD MUSTAFA SAFWAT
Translator: SHEIKH MUHAMMAD AHMED PANIPATI
Pages: 232
ISBN: 978-969-9396-27-4
Categories: HISTORY BIOGRAPHY TRANSLATIONS
Publisher: BOOK CORNER
دُنیا کی ان عظیم شخصیات میں جنھوں نے اپنے شاندار کارناموں کی بدولت تاریخِ عالم پر گہرے اور لازوال اثرات مرتب کیے ہیں، ایک خاص اور اہم شخصیت سلطان محمد ثانی فاتحِ قسطنطنیہ کی بھی ہے۔ اسلامی اور عالمی تاریخ کا رُخ بدل کر اس شخص نے جو محیر العقول کارنامہ سر انجام دیا، ترکوں کی کمزور سلطنت کو جس طرح مضبوط بنیادوں پر قائم کیا، شدید مشکلات اور مسیحی طاقتوں کی زبردست مزاحمت کے باوجود جس طرح اسلام کے قدم یورپ میں جما دیے، انھیں تاریخ کا کوئی طالب علم فراموش نہیں کر سکتا۔ ایسے نازک وقت میں جبکہ ایک طرف مغربی یورپ میں صلیبیوں کی متحدہ کوششوں کے نتیجے میں مسلمانوں کے قدم آگے بڑھنے سے رُک چکے تھے اور دوسری طرف مشرقی یورپ میں بازنطینی سلطنت سدِ سکندری کی طرح مسلمانوں کا راستہ روکے کھڑی تھی، اسی مردِ مجاہد کی جراَت تھی کہ اس نے ناقابلِ عبور مشکلات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس رُومی سلطنت سے ٹکر لی اور اس کے دارالحکومت قسطنطنیہ کو، جو اُس وقت مشرقی یورپ کا سب سے بڑا اور مستحکم ترین شہر تھا، جس پر مسلمان گزشتہ آٹھ سو سال کی کوششوں کے باوجود قبضہ کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے تھے، اپنی اولو العزمانہ جد و جہد کی بدولت فتح کر کے بازنطینی سلطنت کا اقتدار خاک میں ملا دیا۔ سلطان محمد ثانی کا عہد عثمانی ترکوں کا سب سے زیادہ طاقتور عہد شمار ہوتا ہے۔ اسی کے عہد میں سلطنت کا نظم و نسق مستحکم بنیادوں پر قائم ہوا اور دورِ جدید کی ضروریات سے عہدہ برآ ہونے کے لیے نئے قوانین کی تشکیل کا کام شروع ہوا۔ ایشیائے کوچک اور یورپ میں روزافزوں فتوحات کے باعث اس نوزائیدہ سلطنت کا رعب اور دبدبہ ہمسایہ سلطنتوں پر قائم ہو گیا۔ چونکہ سلطان محمد فاتح کو فنونِ جنگ کے علاوہ ادب اور شعر و شاعری سے بھی دلچسپی تھی اس لیے شاہی سرپرستی کی بدولت ان علوم و فنون کو وہاں خوب پھلنے پھولنے کا موقع ملا اور سلطنتِعثمانیہ علم و ادب اور فنونِ لطیفہ کا گہوارہ بن گئی۔ اس کتاب میں اسی باہمت اور اولوالعزم شخص کے انہی محیرالعقول کارناموں کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔
شیخ محمد احمد پانی پتی
Reviews
Muhammad Usama Bin Saleh (Lahore)