Vibhaj

VIBHAJ وبھاج

VIBHAJ

PKR:   1,500/- 1,050/-

Author: MUHAMMAD HAFEEZ KHAN
Binding: hardback
Pages: 303
Year: 2026
ISBN: 978-969-662-661-9
Categories: NOVEL
Publisher: BOOK CORNER

محمد حفیظ خان کے جتنے ناول میری نظر سے گزرے ہیں، ان کے مطالعے کے بعد میں یہ سوچنے پر مجبور ہوں کہ ان سے اتنا کم اعتنا کیوں کیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے ناول اور کرداروں کی جس ہنرمندی سے انھوں نے عکاسی کی ہے وہ قابلِ توجہ ہے۔ جرم و سزا کی ان دنیاؤں میں عورت اور مرد اپنے اردگرد میں اس طرح مدغم ہیں کہ یوں لگتا ہے کہ وہ زمین سے اُگے ہیں یا ان کی بدولت زمین میں کوئی الم ناکی سرایت کر گئی ہے۔ قدم بہ قدم ہر شے ایک ایسی ابتری کا حصہ بنتی جاتی ہے جس میں سلوک اور وحشت کی کیفیتیں افق کی طرح ہمیشہ عین سامنے اور ہمیشہ پہنچ سے باہر معلوم ہوتی ہیں۔ ان کا بےباک قلم واقعیت پسندی کو عجب افتاد سے دوچار کرتا جاتا ہے۔
(محمد سلیم الرحمٰن)

محمد حفیظ خان کے اس ناول کو پڑھتے ہوئے میں حیرت سے زیادہ صدمے سے دوچار ہوا ہوں۔ میں ششدر تھا کہ کیا ایسے موضوع پر بھی قلم اُٹھا یا جا سکتا ہے جس پر لکھنے سے قلم جل اُٹھے، معاشرے کے چہرے پر ہوائیاں اڑنے لگیں، پڑھنے والے ساکت و متحیر ہوں اور ہم عصر ادیب طعنہ زنی کریں کہ اس موضوع پر کیوں لکھا گیا۔ لیکن میرے نزدیک لائقِ تحسین امر یہ ہے کہ انھوں نے عام روایتی قسم کا ناول نہیں لکھا، بلکہ مختلف کرداروں کی بنت سے ایک منفرد موضوع پر لکھا ہے۔ یہ موضوع کیا ہے اور وہ کیا کہنا چاہتے ہیں، جب آپ اس ناول کو پڑھیں گے تو جان جائیں گے۔ میرے نزدیک یہ موضوع نازک نہیں، حقیقت ہے اور حقیقت میں نزاکت نہیں ہوتی، سختی بھی ہوتی ہے اور تلخی بھی۔ پچاس ساٹھ سال پہلے میرے نہایت قریبی دوست اور فکشن رائٹر اکرام اللّٰہ صاحب کا ایک ناول ’’گُرگِ شب‘‘ شائع ہوا تھا۔ اُس کا موضوع بھی مختلف تھا۔ بدقسمتی سے اُس پر پابندی لگ گئی لیکن وہ دوبارہ چھپا اور پھر کئی بار چھپا۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جوں جوں وقت گزرتا ہے سماجی اخلاقیات کے پیمانے، سچ کے پیمانے بدلنے لگتے ہیں۔ ہر وہ چیز بدلنے لگتی ہے جو کل کلاں ممنوع ہوا کرتی تھی۔ جو ماضی میں قدغن زدہ تھا، وہ آج نارمل ہوا کرتا ہے۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ محمد حفیظ خان کا یہ ناول بھی آج کے منظر نامے میں قبول کیا جائے گا۔ اگر چہ حیرت سے، اگرچہ اچنبھے سے اور شاید کسی حد تک حسد سے کہ ہم نے اس موضوع پر قلم کیوں نہیں اُٹھایا۔
(مستنصر حسین تارڑ)

RELATED BOOKS