YADON KA SAFAR یادوں کا سفر
YADON KA SAFAR یادوں کا سفر
PKR: 640/-
فن سوانح نگاری کا منفرد مرقع۔ سوانحی ادب کی تاریخ کی ایک ایسی کتاب جس کی اہمیت ہر دور میں رہی۔
دلی کی یادیں، دلی کی باتیں، بہادر شاہ ظفر کی پوتی جنہوں نے مصنف کو پالا، جن سے زبان سیکھنے خواجہ حسن نظامی، مولانا آزاد جیسی شخصیات آیا کرتی تھیں۔ ریڈیو پاکستان لاہور کے قصے، بڑے اور چھوٹے بخاری کی یادیں، ان دنوں کا احوال جب ابو الخیر مودودی اپنے بھائی ابو الاعلی مودودی سے جھگڑ کر گھر چھوڑ کر اخلاق دہلوی کے گھر میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے تھے۔
فلمی اداکار شیخ مختار کی دلچسپ باتیں، ارونا آصف علی کی بے باکیاں، دلی کے حکیموں کے ہوش ربا قصے، خواجہ حسن نظامی کا لعاب دہن وائسرائے کی بیگم کے لیے، ترقی پسند تحریک کے ابتدائی جلسے، دلی میں علم کے خزانے پر کون سے دو سانپ بیٹھے تھے، میاں ایم اسلم کا احوال، مولوی عبدالحق، نوچندی اور تمیزن کا کوٹھا، بوم ہاپوڑی کی شاعری، شکیل احمد اناونسر کیسے بنے ؟ جب میرا جی نے مقبرہ ہمایوں میں دھونی جمائی، دلی ریڈیو پر نہرو کو قتل کرنے کا منصوبہ، اس وقت کا بیان جب فلم اسٹار موتی لال کا بھائی مسلمانوں کا محافظ بن گیا تھا، روشن آرا بیگم کا گانا اور بن بادل برسات، کوچہ چیلاں کو آخری سلام۔ جب ریڈیو پاکستان نے اردو کا پاکستانی برانڈ تیار کیا،
یہ سب کچھ اور بہت کچھ