GHAIR FAUJI COLUMN غیر فوجی کالم
GHAIR FAUJI COLUMN غیر فوجی کالم
PKR: 400/-
’’غیر فوجی کالم‘‘ ان کی نئی کتاب ہے... ان کے کالمز کے موضوع سنجیدہ ، حالات حاظرہ کے سیاسی منظر نامے اور متنوع موصوعات لیے ہوے ہیی جو نہ صرف انکے کثیر المطالعہ کی دلیل بنتے ہیی وہیی ان کے مخصوص نظریے کی ترجمانی بھی کرتے ہے ۔۔۔ غیر ہٹا دیا جائے تو عنوان زیادہ انصاف کرے گا۔۔ کالمز جہاں مسئلے کا احاطہ کرتے ہیی وہاں جا بجا یہ سوال کھڑا کرتے ہیی، آئینہ دکھلاتے ہیں کہ دیکھیے صاحب یہ گڑ بڑ سیاستدان بھی کرتے ہیی فوج ہی زمہ دار نہیی ۔۔ان کالمز سے سیاسی معاملات میں فوجی مداخلت کی جھڑییں و حساسیت بھی جھلک جھلک جاتی ہے۔ وہاں یہ شکوہ ضرور پیدا ہوتا ہے کہ وہ تمام سیاستدان جو پیدا ہی ان فوجی نرسریوں میی ہوئے ان سے توقع اور کیا کی جائے ۔۔ صاحب انہیں بالغ ہو لینے دیجیے پھانسی لگنے ، برطرف ہونے یا پھر نا اہل ہونے سے پہلے ۔۔۔۔ ہم کسی جرم کی صفائی میں یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ ہاں ہاں اس نے بھی تو ۔۔۔۔۔۔ یہاں معاملہ کچھ ایسا ہی لگا ۔۔۔ اپنے ادارے کا دفاع اچھی بات ہے مگر یہ ادارہ ہمارا بھی تو ہے ۔۔ ہم سب کا ہے کہ اس میں میرے وطن کے فرزند و دختران ہیں! (سیمی کرن)