Makhiyon ka Devta - Buy Online | Book Corner
MAKHIYON KA DEVTA

MAKHIYON KA DEVTA مکھیوں کا دیوتا

PKR: 840/- 1,200/-

On Sale: 20 November 2026

Translator:
SHAUKAT NAWAZ NIAZI
Binding:
paperback
Pages:
248
Year:
2026
ISBN:
978-969-662-710-4
Publisher:
BOOK CORNER
Share:

About the book

1983ء کا نوبیل انعام برائے ادب اپنے نام کرنے والے برطانوی مصنف سر ولیم گولڈنگ کا یہ ناول دوسری جنگِ عظیم کے خاتمے کے فوراً بعد لکھا گیا۔ ایک جہاز کسی ویران جزیرے پر گر کر تباہ ہو جاتا ہے، اور سکول کے کچھ کم سِن بچے وہاں پھنس جاتے ہیں، کسی بڑے کی موجودگی اور نگرانی کے بغیر۔ ابتدا میں وہ اپنی اِس نئی آزادی کا جشن مناتے ہیں، باقی دُنیا سے بہت دُور، ایک انجان نگر میں— جہاں یہ بچے جو چاہیں کر سکتے ہیں— کچھ بھی!!
یہاں وہ اپنی ایک نئی دنیا بسانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن خوف، گناہ اور بُرائی کے سامنے ہار جاتے ہیں۔ جیسے جیسے حالات قابو سے باہر ہونے لگتے ہیں، رات کے اندھیرے میں عجیب آوازیں گونجنے لگتی ہیں، اور وحشت کا راج شروع ہوتا ہے— تب کسی بڑے ایڈونچر کی امید اتنی ہی دُور ہو جاتی ہے جتنی کہ جزیرے سے نجات کی امید۔
ایک کہانی، ایک حکایت، ایک دیومالائی داستان، یا دنیا کے خاتمے کی ایک تمثیل، یہ ناول ’’لارڈ آف دی فلائز‘‘ شاید معصومیت کے خاتمے اور انسان کے دل کی سیاہی پر لکھی گئی سب سے یادگار کتاب ہے۔
اس ناول کی مقبولیت کے نتیجے میں 1963ء اور 1990ء میں اس پر دو فلمیں بنائی گئیں۔ 2005ء میں ٹائم میگزین نے اسے 1923ء کے بعد تحریر کردہ انگریزی زبان کے سو بہترین ناولوں میں شمار کیا۔ 2026ء کے آغاز میں BBC نے بھی ’’لارڈ آف دی فلائز‘‘ پر مبنی چار اقساط پر مشتمل ایک منی سیریز پیش کی، جس نے ناول کو ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا۔