MERI AKHRI JANG میری آخری جنگ
MERI AKHRI JANG میری آخری جنگ
PKR: 380/-
Author: MEHMUT AKHMADOVICH GAREV
Tag: FORMER SOVIET GENERAL
Pages: 127
Categories: POLITICS TRANSLATIONS
Publisher: JUMHOORI
افغانستان میں سوویت یونین کی مسلح افواج کی آمد، کابل میں اس وقت قائم اشتراکی حکومت کے ساتھ کیے گئے ایک معاہدے کے تحت ہوئی۔ سرخ فوج کی آمد کابل حکومت کے خلاف اسلامی بنیاد پرست مسلح گروہوں کی طرف سے جاری دہشت گردانہ کارروائیوں کا نتیجہ تھا، جس کے بارے میں امریکی صدر کے سلامتی کے مشیر برزنسکی نے اعتراف کیا کہ امریکہ نے ایک طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت سرخ فوج کو افغانستان میں مداخلت کے لیے ٹریپ کیا۔ افغانستان میں مذہبی بنیاد پرستوں کی دہشت گردانہ سرگرمیوں اوراس کے بعد سرخ فوج کی آمد کے بعد امریکہ نے ایک عالمی اتحاد قائم کرکے دنیا بھر سے مذہب کے نام پر لوگوں کواکٹھا کرکے سی آئی اے کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا، جس کو سی آئی نے افغان جہاد کے نام سے متعارف کروایا۔ ابھی تک سوویت یونین کی اس فوجی مداخلت کے حوالے سے ہمارے ہاں صرف دو قسم کے نکتہ ہائے نظر سامنے آئے،جن میں سے ایک امریکیوں اوراس کے اتحادی پاکستان کے پالیسی سازوں اور ان کے تربیت یافتہ ’’مجاہدین‘‘ اوران کے حمایتی دانشوروں کا ہے۔ یہ اُردو میں شائع ہونے والی پہلی ایسی کتاب ہے جس میں سرخ فوج کے ایک جرنیل نے اس حوالے سے قلم اُٹھایا ہے۔ روسی زبان سے براہ راست اردو میں ترجمہ کی گئی یہ کتاب یقینااس اہم موضوع پر ایک منفرد تحریر ثابت ہو گی۔