Rubaiyat e Khayyam

RUBAIYAT E KHAYYAM رباعیات خیام

RUBAIYAT E KHAYYAM

PKR:   4,900/-

عمر خیام(1048-1131ء) کا تعلق ایران سے تھا اور وہ فلسفی، ریاضی دان اور ماہر فلکیات ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے۔ وہ نیشاپور میں پیدا ہوئے، سمر قند میں تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں بخارا میں جا کر بس گئے۔ ان کی وجہ شہرت علم ریاضی میں شان دار خدمات کے علاوہ ان کی رباعیات بھی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’رباعیاتِ خیام‘‘ میں ان کی فارسی زبان میں تحریر شدہ رباعیات کا اردو اور انگلش ترجمہ پیش کیا جا رہا ہے ۔ ان رباعیات کے دنیا کی کئی زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔ ان کی شاعری جن خیالات و احساسات کی عکاسی کرتی ہے، ان کی بنا پر عمر خیام کو ایک صوفی شاعر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کہا کہ انسان اپنے ہی ذہن کے تخیلاتی رحجانات کا شکار اور پابند ہے ۔ انہوں نے منافقت کو رَد کرتے ہوئے اُس سچ کو دریافت کرنے کی کوشش کی ،جو انسانی ذہن کی تہوں میں پنہاں ہے۔

RELATED BOOKS