TAFSIR IBN E KASIR (4 VOL SET) تفسیر ابن کثیر (4 جلدیں، مکمل سیٹ)
TAFSIR IBN E KASIR (4 VOL SET) تفسیر ابن کثیر (4 جلدیں، مکمل سیٹ)
PKR: 10,000/-
Author: IMAM HAFIZ AMADUDDIN IBN E KASEER
Translator: MAULANA MUHAMMAD JUNAGARHI
Pages: 3276
Categories: ISLAM TAFSIR
Publisher: AL MEEZAN
یہ تفسیر بالماثور میں سب سے زیادہ مفید ، مشہور ترین اور عظیم الشان تفاسیر میں سے ایک ہے ، اور اس لحاظ سے یہ تفسیر ابن جریرطبری کے بعد دوسری کتاب ہے جس کے اندر مولف نے مفسرینِ سلف کی روایات کو نقل کرنے کا خاص اہتمام کیا ہے۔ مولف محترم آیت نقل کرکے اس کے عام معنی بیان کرتے ہیں ، پھر اس کی تفسیر قرآن کریم سے یا حدیث سے یا صحابہ و تابعین کے اقوال سے ذکر کرتے ہیں۔ بسا اوقات آیت سے متعلق تمام احکام وقضایا اور کتاب وسنت سے ان کے دلائل ذکر کردیتے ہیں۔ نیز فقہی مسالک کے اقوال معہ ادلہ وترجیح کا بھی اہتمام کیا ہے۔
اس عظیم خدمت کواردوقالب میں ڈھالنے کا کام بر صغیر کے مایہ ناز و معروف عالم دین ترجمان کتاب وسنت مولانا محمد صاحب جونا گڑھی نے انجام دیا ہے۔
کوالٹی: آفسٹ پیپر
جلد بندی: ہارڈ کور
سٹائل: بیروتی
ضخامت:
جلد اول 868 صفحات
جلد دوم 894 صفحات
جلد سوم 764 صفحات
جلد چہارم 750 صفحات
ٹوٹل : 3276 صفحات