Tazkira e Maasareen | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

TAZKIRA E MAASAREEN تذکرۂ معاصرین

TAZKIRA E MAASAREEN

PKR:   1,500/-

تذکرہ نویسی کے ذیل میں یہ کتاب کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ مالک رام نے اِس کتاب میں 1967ء سے 1977ء کے عرصے میں وفات پانے والی 219 شخصیات کا تذکرہ بیان کیا ہے۔ اِن میں ادیب و شاعر بھی شامل ہیں اور تنقید و تحقیق سے وابستہ لوگ بھی۔ جو صاحبِ دیوان شاعر تھے اُن کے کلام کا انتخاب بھی شاملِ کتاب ہے اور جن حضرات کے دیوان آج تک شائع نہیں ہوئے، اُن کے کلام کا نمونہ بیاضوں یا رسائل سے اکٹھاکر کے شامل کیا گیا ہے۔ یہ اپنے دَور کے معروف اور غیرمعروف اہلِ قلم اور اہلِ علم و دانش کا ایسا مستند مآخذ ہے جس سے محققین، اساتذہ اور طلبہ اپنی تحقیقات اور مطالعات میں ہمیشہ استفادہ حاصل کریں گے۔ اِس کتاب کا ہندوستانی ایڈیشن چار جلدوں میں شائع ہوا تھا۔ موجودہ پاکستانی ایڈیشن میں چاروں جلدوں کو ترتیبِ نو کے ساتھ ایک جلد میں پیش کیا گیا ہے۔تمام مضامین کو شخصیات کے اسماء کے لحاظ سے اَلفبائی ترتیب دی گئی ہے۔ کتاب کے آخر میں ایک ضمیمہ شامل کیا گیا ہے، جس میں تمام اسماء کو شخصیات کی تاریخِ وفات کے تحت ترتیب دیا گیا ہے۔ تحقیق میں سہولت کے لیے اشخاص اور مطبوعات (کتب، رسائل، اخبارات) کے اشاریے بھی کتاب کا حصہ ہیں۔

تذکرۂ معاصرین | مالک رام | ترتیب نور کے ساتھ
ضخامت صفحات 1056 | بڑا سائز | اعلی کوالٹی پیپر

RELATED BOOKS