Zangarnama | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

ZANGARNAMA زنگار نامہ

ZANGARNAMA

PKR:   700/- 420/-

Author: AAMIR KHAKWANI
Pages: 416
Categories: CHARACTER BUILDING COLUMNS

عہد جو زندگی بدل سکتے ہیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
رمضان کے انہی ایام میں ایک رات تراویح کے بعد ان کی قدرے طویل کال آئی۔ باتوں میں انہوں نے اپنی کہانی سنائی جو بڑی دلچسپ اور ایمان افروز تھی۔ کہنے لگے روزگار کی تلاش میں کسی نہ کسی طرح یوکرائن پہنچ گیا تھا۔ وہاں ملازمت نہیں مل رہی تھی، حالات بہت خراب ہوگئے۔ ایک دن تویہ حالت ہوگئی کہ کھانے پینے کے لئے بھی پیسے نہیں بچے تھے۔ ان صاحب کے بقول رات کو انہوں نے کاغذ قلم اٹھایا اور باقاعدہ طور پر رب تعالیٰ کے ساتھ ایک معاہدہ تحریر کیا۔ انہوں نے عہد کیا کہ آج کے بعد سے زندگی بھر کے لئے وہ جو بھی کمائیں گے، اس کا ایک تہائی (33) خدا کے نام پر خرچ کریں گے۔ عزم صمیم کرنے کے بعد وہ سو گئے۔

اگلے دن حیران کن طور پر انہیں کہیں سے ملازمت کی آفر آئی۔ فوری جوائن کر لیا،کمپنی نے اپنے قواعد کے مطابق انہیں کچھ پیسے ایڈوانس دے دئیے ۔ تین چارہ ماہ کے مختصر عرصہ ہی میں حالات بدلتے چلے گئے۔ زیادہ بہتر ملازمت کی پیش کش ملی، پھر کسی نے کاروبار کا مشورہ دیا ۔ اپنا کام شروع کیا تو ایسا حساب ہوا کہ مٹی کو ہاتھ لگاتے تو وہ سونا بن جاتی۔

چند ہی برسوں میں کاروبار بہت ترقی کر گیا اوران صاحب کے بقول اب وہ یوکرائن کی دوسری بڑی فروٹ جوس کمپنی کے مالک ہیں،کئی سو ایکڑ زمین خرید لی ہے، جدید کاشت کاری کے علاوہ کئی اور کاروبار بھی چل رہے ہیں۔

یہ دلچسپ ، ڈرامائی کہانی سن کر ان سے دریافت کیا کہ جو وعدہ کیا تھا، اس کا کیا بنا؟ کہنے لگے اس پر سختی سے کاربند رہا ہوں۔ جو ملازمت ملی تھی، اس کی پہلی تنخواہ ہی سے ایک تہائی الگ کر لئے اور ناداروں کے لئے کام کرنے والے ایک مقامی ادارے کو عطیہ کر دئیے۔ اس اصول پر باقاعدگی سے عمل جاری ہے اور اب تو حساب کتاب بھی خاصا مشکل ہوگیا کہ ایک تہائی لاکھوں تک پہنچ چکے ہیں۔

وہ صاحب کراچی کے رہائشی تھے اور اپنے شہر میں کوئی چیریٹی ادارہ وغیرہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کتاب "زنگار نامہ" سے اقتباس
مصنف: عامر ہاشم خاکوانی

RELATED BOOKS