Aik Udas Kitab

AIK UDAS KITAB ایک اداس کتاب

AIK UDAS KITAB

PKR:   700/- 490/-

Author: AMRITA PRITAM
Tag: AMRITA PRITAM
Pages: 158
ISBN: 978-969-662-313-7
Categories: KHAKAY / SKETCHES BOOKS ON SALE
Publisher: BOOK CORNER
★★★★★
★★★★★

امرتا پریتم کا نام ہندو پاکستان کی سرحد کے دونوں جانب یکساں معروف اور مقبول ہے۔ پنجابی شاعری میں تو ان کا مقام کسی ذکر کا محتاج نہیں لیکن نثر کی مختلف اصناف میں بھی ان کی تحریر کچھ کم قیمت نہیں۔ ناول، کہانیاں، خاکے، خودنوشت، انشایئے بھی ان کے شعر کی طرح پنجابی ادب میں گرانقدر اضافہ ہیں۔ ان میں سے بیشتر اُردو تراجم کی صورت میں ہمارے ہاں شائع ہو چکے ہیں لیکن سننے میں آیا ہے کہ نہ ان کی اشاعت کے لیے موصوفہ سے اجازت طلب کی گئی نہ ترجمے اور طباعت میں مناسب احتیاط اور سلیقے سے کام لیا گیا ہے۔ ’’ایک اُداس کتاب‘‘ غالباً اُن کی پہلی تصنیف ہے جو اُن کی اجازت سے شائع ہوئی اور جسے احمد سلیم نے شگفتہ زبان اور عمدہ طباعت سے مزین کیا۔ یہ تذکرہ ہے مختلف ادوار اور مشرق و مغرب کے ان نامور لیکن سوختہ اختر ادیبوں کا، جن کی شمعِ حیات، نامساعد حالات کے سبب ان کے اپنے ہاتھوں یا ان کے شقی اعداء کے ہاتھوں پیش از وقت گُل ہو گئی۔ امرتا پریتم نے ان کی زندگی کے کوائف اور ان کی تحریروں کے نمونے کافی محنت اور دردمندی سے یکجا کیے ہیں جن پر مترجم نے ضمیمے کے طور سے بہت موزوں اضافہ کیا ہے، اہلِ ذوق اور شائقینِ ادب کے لیے یہ اُداس کتاب یقیناً لطف اور دلچسپی کا باعث ہو گی۔

فیض احمد فیضؔ

Reviews

U

Urwah Bin Sohail

"امن کا ایک خواب اس نے ایک شاعر کی طرح بھی دیکھا ، ایک فلسفی کی طرح بھی اور ایک بہادر انسان کی طرح بھی......زندگی کو تینوں پہلوؤں سے دیکھنے کی اس کی سوچ تین سطروں کی ایک سب سے چھوٹی اور دنیا کی سب سے بڑی نظم جیسی ہے "زندگی کو لمباٸی کی طرف سے بھی ، چوڑاٸی کی طرف سے بھی اور اونچاٸی کی طرف سے بھی بڑا ہونا چاہیے۔"
........اور اس نے اس کی تشریح کی........
"لمباٸی کی طرف سے ذاتی خوابوں سے جڑی ہوٸی ، چوڑاٸی کی طرف سے ساری دنیا کے ساتھ جڑی ہوٸی اور اونچاٸی کی طرف سے خدا تک، اپنے بڑے وجود تک پہنچتی ہوٸی..."
مضون "مارٹن لوتھر کنگ" سے اقتباس
ناشر بک کارنر جہلم


RELATED BOOKS