KHUTBAT E IQBAL خطبات اقبال
PKR: 1,500/- 750/-
Author: DR. KHALIFA ABDUL HAKEEM
Tag: ALLAMA MUHAMMAD IQBAL
Binding: hardback
Pages: 192
ISBN: 978-969-9396-59-5
Categories: PHILOSOPHY IQBALIYAT
Publisher: BOOK CORNER
زیرنظر کتاب علامہ اقبالؒ کے مختلف اسلامی اور فلسفی امور پر دیے گئے سات خطبات کا مجموعہ ہے۔ ان خطبات میں سے تین مدراس کے ایک مسلم تاجر سیٹھ جمال محمد کی قائم کردہ مسلم ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پڑھے گئے۔ ان کی شہرت سن گر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے انھیں یہی تینوں خطبات اپنے ہاں آ کر پڑھنے کی دعوت دی‘تب علامہ نے مزید تین خطبات پڑھنے کی ہامی بھرلی۔یوں علی گڑھ میں چھے مقالات پڑھے گئے جو بعد میں ۱۹۳۰ء میں Six Lectures on reconstruction of Religious thought in Islamکے نام سے شائع ہوئے۔ علمی حلقوں میں اس کتاب کا خاصا چرچا ہوا۔ یوں ۱۹۳۲ء میں انگلستان میں آپ نے اس سلسلے کا آخری خطبہ ارشاد فرمایا۔ فکراقبال ان خطبات میں پوری طرح آشکار ہوتی ہے اور یہ خطبات بلاشبہ اقبالؒ کی فکر کو سمجھنے میں اساسی حیثیت کے حامل ہیں۔خلیفہ عبدالحکیم جنھوں نے ان خطبات کی تلخیص اور ترجمہ کیا ہے، خود بھی بڑی صاحب علم وفضل شخصیت تھے۔ فلسفہ میں پی ایچ دی کی ڈگری کے حامل اور فلسفہ و کلام کی پیچیدگیوں سے پوری طرح آگاہ اور آشنا تھے۔ وہ ۱۹۱۳ء میں علامہ اقبالؒ سے متعارف ہوئے اور آخیر وقت تک دونوں علمی ہستیوں کی رفاقت رہی۔کتاب کو نہایت اہتمام سے سفید آفسٹ کاغذ پر شائع کیا گیا ہے۔ کتاب کی جلد مضبوط اور جاذب نظر ہے۔ یہ کتاب آپ کی لائبریری کے لیے ایک اچھا اضافہ ہو گی۔
Reviews
Ahmad Bilal (Okara)
Excellent book.....
