Kitab Kahani (2nd Edition)

KITAB KAHANI (2ND EDITION) کتاب کہانی

Inside the book
KITAB KAHANI (2ND EDITION)

PKR:   1,800/- 1,080/-

Author: YASIR JAWAD
Pages: 383
ISBN: 978-969-662-482-0
Categories: AUTOBIOGRAPHY MEMOIRS
Publisher: BOOK CORNER

بڑے لکھاری ہمیشہ عام لوگوں کی کہانیاں لکھتے ہیں اور عام لوگ بڑے لوگوں کی کہانیاں پڑھتے ہیں۔ یہ کوشش عام مگر فہیم لوگوں کو ایک عام شخص کی کہانی پڑھانے کی ہے جس کے مختلف حصوں کے ساتھ وہ زیادہ قربت محسوس کر سکیں گے اور اُمید ہے کہ اپنے تعصبات، میلانات اور رویوں کو الگ انداز میں جانچنے کے قابل ہوں گے۔
اپنی زندگی میں آنے والے کرداروں اور رشتوں کا یہ بیان کسی لسانی فریب، بے جا ملمع کاری اور جذباتیت کے بغیر ہے۔ مجھے اُمید ہے کہ یہ آپ پر اپنی زندگی کے معنی کھولنے کی ذاتی کاوش میں بھی معاون ہو گی، کیونکہ زندگی اُن چھوٹے چھوٹے لمحات کے سوا کیا ہے جن کا میں نے اپنے حوالے سے بیان کیا ہے؟
میرے لیے زندگی کا مفہوم سوائے اِس کے کچھ نہیں کہ آپ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی کہانیاں سمجھنے اور بیان کرنے کے قابل ہو سکیں۔ زندگی کے حوالے سے ’ابدیت‘ محض ایک لفظ ہے جسے استعمال کرتے وقت ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم گزرے لوگوں کی ابدیت میں ہی تو زندہ ہیں۔
مجھے ابدیت کا یہ تسلسل کتابوں کے ذریعے وصول ہوا اور اِسی کا حصہ بننے کا موقع ملا۔ چنانچہ میں نے ’’کتاب کہانی ‘‘ میں اس رفاقت کو بیان کیا ہے، نیز اپنی زندگی پر اثرانداز ہونے والی کتب اور کاموں کا ذکر بھی کیا۔ یہ کتابوں سے اخذ کردہ تفہیم کے ساتھ ساتھ اُس کے ماخذوں کا بھی حوالہ رکھتی اور نئی راہیں سجھانے کی سعی کرتی ہے۔

یاسر جواد

RELATED BOOKS