Niralay Log Nirali Kahaniyan

NIRALAY LOG NIRALI KAHANIYAN نرالے لوگ نرالی کہانیاں

NIRALAY LOG NIRALI KAHANIYAN

PKR:   1,200/- 840/-

Author: RAUF KLASRA
Year: 2025
ISBN: 978-969-662-593-3
Categories: SHORT STORIES MEMOIRS
Publisher: BOOK CORNER

یہ کتاب میں برسوں سے لکھنا چاہ رہا تھا۔ بڑے لوگوں کی کہانیاں سب لکھتے ہیں لیکن مجھے عام لوگوں کی کہانیاں لکھنے اور سننے کا شوق ہے۔ میں نے سندھی اداکار گلاب چانڈیو اور بھارتی اداکار شکتی کپور سے سیکھا تھا کہ آپ جتنے مرضی مشہور ہو جائیں تو بھی آپ نے عام انسان کو کیسے عزت دینی ہے۔ ایک بار چڑیا گھر میں ہاتھی کے مہاوت نے مجھے بےوقوف اور بہادر کے فرق کو ایک سکینڈ میں سمجھا دیا تھا۔ ملتان کے اس ہیڈ ماسٹر کی کہانی بھی آپ کے دلوں کو گرمائے گی جو سکول میں صرف قابل اور ذہین بچوں کو پڑھانا چاہتا تھا اور ایک دن میرا اُس سے ٹاکرا ہوگیا۔ ڈاکٹر ظفر الطاف مرحوم جیسے آنرایبل انسان کی کہانی جو اڈیالہ جیل میں قید ایک مظلوم اجنبی نوجوان کی ضمانت کے لیے اپنی بیٹی کو ضامن کے طور پر راولپنڈی کی عدالت میں لے گیا تھا جس کی پورے شہر میں ضمانت دینے کو کوئی تیا رنہ تھا۔ ایک سابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی ڈائری سے چرائے چند اوراق پڑھ کر آپ دہل جائیں گے۔ اس ڈائری میں ایک کہانی سابق وزیراعلیٰ پنجاب نواب صادق قریشی کی ہے کہ کیسے انھوں نے 1970ء کی دہائی میں ڈپٹی کمشنر ملتان کے ان کو کیے گئے انکار کا بدلہ لیا تھا، وہ آپ کو ششدر کر دے گا۔ ایک طاقتور سیاسی حکمران اور مزاحمت پر اترے بیوروکریٹ کی اَنا کی جنگ کا انجام آپ کو یقیناً پسند آئے گا۔ 1979ء میں بھٹو صاحب کی پھانسی سے قبل آخری خواہش بھی آپ کو زندگی کا نیا رخ دکھائے گی۔ پھانسی کے چودہ برس بعد اس آخری خواہش کا میری اپنی زندگی سے ایک گہرا تعلق نکل آیا تھا۔ رومی کی پارسائی اور شمس تبریز اور طوائف کی کہانی آپ کے بدن میں سنسنی پیدا کردے گی۔ اور بلوچستان کی پانچ لڑکیوں کی دردناک کہانی پڑھ کر آپ کیسے سو سکیں گے جنھیں صحرا میں زندہ درگور کر دیا گیا۔ ان پانچ معصوموں کی کہانی لکھنا سب سے زیادہ تکلیف دہ تھا۔ کالو قصائی کی سچی کہانی بھی آپ کو یقین دلائے گی کہ انسانی کردار اور عزتِ نفس کا غربت یا امارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میرے گائوں کا کالو قصائی وہ کردار تھا جس سے میں آج تک متاثر ہوں۔ بات متاثر ہونے کی نکلی ہے تو پھر آپ اس کتاب کے سرورق کی کہانی پڑھ کر اپنے آنسو روک سکیں یا احتراماً کھڑے نہ ہوں، تو مجھے ضرور بتائیے گا۔ مظلوم باپ کی چار بچیوں کے لیے دی گئی قربانی آپ کو انسانی کردار کی عظمت کا قائل کر دے گی۔ بعض دفعہ درندوں کی بستی میں انسان بھی مل جاتے ہیں۔ اس کتاب میں کئی ہیروز اور ولن قید ہیں جو آپ کو اپنی اپنی کہانیاں سنانے کو بے چین ہیں۔

RELATED BOOKS