Pari Naaz Aur Parinde (Autographed Edition) | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

PARI NAAZ AUR PARINDE (AUTOGRAPHED EDITION) پری ناز اور پرندے (آٹوگراف ایڈیشن)

Inside the book
PARI NAAZ AUR PARINDE (AUTOGRAPHED EDITION)

PKR:   1,500/- 1,050/-

Author: ANIS ASHFAQ
Pages: 287
ISBN: 978-969-662-550-6
Categories: NOVEL
Publisher: Book Corner

’’پری نازاور پرندے‘‘ لکھنے کی تحریک نیّر مسعود کی کہانی ’’طاؤس چمن کی مینا‘‘ کے بطن سے پیدا ہوئی۔ شاید اس لیے کہ وہ کہانی مختصر تھی اور ابھی اپنے اندر مزید بہت کچھ کہنے کی گنجائش رکھتی تھی۔ اس space کو انیس اشفاق نے دریافت کیا اور ’’طاؤس چمن کی مینا‘‘ کے المیے کو اپنے ناول میں ایک مثبت انجام تک پہنچا دیا۔ ’’پری ناز اور پرندے‘‘ کے قاری دو طرح کے ہو سکتے ہیں۔ ایک وہ جو ’’ طاؤس چمن کی مینا‘‘ پڑھ چکے ہیں اور پڑھنے کے بعد اس سے پیدا ہونے والی خلش اور تشنگی کو محسوس کر چکے ہیں اور دوسرے وہ جو پہلی کہانی سے واقف نہیں ہیں۔ ایسے قارئین کے لیے اس ناول میں ایک صفحے کا prologue یا پہلی کہانی کا خلاصہ شامل کر دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ناول نگار کو معلوم ہے کہ پڑھنے والے کے لیے پہلی کہانی کا پلاٹ جاننے کے بعد یہ کہانی زیادہ با معنی اور دلچسپ ہو جائے گی۔ ’’پری ناز اور پرندے‘‘ کا زمانہ ۵۷۔۱۸۵۶ء کے تقریباً ساٹھ ستر برس بعد کا دور ہے، یعنی بیسویں صدی کے پہلے ربع کے قریب کا زمانہ ہے، جب جنگِ آزادی یا غدر کو کچھ وقت ہو چکا ہے لیکن ابھی تک اس کی تباہی کے آثار موجود ہیں اور حسین آبدار جیسے کچھ لوگ ابھی زندہ ہیں جنھوں نے غدر سے پہلے کے اودھ کی سلطنت کا شکوہ بھی دیکھا تھا اور بعد کی ویرانی کے بھی گواہ ہیں۔ یہ ناول ایک تہذیب کے نیست و نابود ہو جانے کا نوحہ بھی ہے اور اس تہذیب کے کسی طرح واپس لوٹ آنے کے تکلیف دہ خواب کا عکس بھی۔ کتاب کی زبان سادہ اور سلیس ہے۔ محاورہ ایسا ہے کہ دیوناگری رسم الخط پڑھنے والا بھی اسے بآسانی سمجھ سکتا ہے۔ انیس اشفاق نے اپنے ناولوں کے لیے جس زبان کا انتخاب کیا ہے وہ ان کی تنقید اور شاعری کی زبان سے مختلف ہے۔ ان کا فن سیدھے اور صاف، غیر مبہم بیان میں تہہ دار کہانی سنانے کا فن ہے۔
(یاسمین حمید)

RELATED BOOKS