BOOKS CATEGORIES
TEEN ANDHE KUNVEN تین اندھے کنویں
Author: HASAN MANZAR
PKR: 1,750/-
2,500/-
On Sale: 05 December 2026
- Binding:
- hardback
- Pages:
- 503
- Year:
- 2026
- ISBN:
- 978-969-662-723-4
- Categories:
- NOVEL
- Publisher:
- BOOK CORNER
About the book
حسن منظر کا آخری ناول ’’تین اندھے کنویں‘‘ شکستِ خواب کا منظر ہے۔ خواب بھی کوئی پرانا نہیں، خود ہمارے ہی عہد کا، ہماری آنکھوں سے مانوس اور ہم میں سے بہت سے دلوں کے بے حد قریب خواب۔ مساوات، انصاف اور سماجی خوش حالی کا خواب۔ ہر طرح کے استحصال اور استعمار سے نجات کا خواب۔ انسان کی حقیقی عظمت اور انسانیت کی برتری کا خواب۔ اس خواب کی تعبیر کے لیے ایک عظیم الشان، عالمگیر تحریک کے ابھرنے، دنیا بھر میں اپنے پیغام کو دلوں میں اتارنے اور کرۂ ارض کے ایک وسیع خطے میں کامیاب ہونے کے بعد اپنے اندر کے رخنوں اور باہر کی چوٹوں سے بالآخر کمزور پڑجانے اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنی قوتِ نافذہ سے محروم ہوکر مسخ ہو جانے کی کہانی، ایک ایسے معصوم، نیک طینت، راست رَو اور ذہین و قابل نوجوان کی داستانِ حیات بن جاتی ہے جسے یقین نہیں آتا کہ جو خواب اس نے دیکھا تھا اس کی تعبیر ایسی دل خراش ہو گی۔ وہ خود سے الجھتا ہے، بحث کرتا ہے، خود کو یقین دلاتا ہے، جواز ڈھونڈتا ہے، دلائل دیتا ہے؛ تاکہ اپنے دل کی تپش کو کچھ سکون فراہم کر سکے۔
ستم تو یہ ہے کہ اس بڑے دائرے کے اندر ایک چھوٹا دائرہ بھی موجود ہے جو اپنی نوعیت میں کچھ کم الم ناک نہیں ۔ اس کی ذات کے اندر اترتے غم کی کڑواہٹ، اس کے اپنے معاشرے کے تناظر میں اور بھی جاں گسل ہو جاتی ہے جو خود ایک بڑے خواب کو تعبیر دینے کے لیے وجود میں آیا تھا اور جسے خواب سے حقیقت بننے کے دوران میں کئی زخم کھانے اور کئی درد اٹھانے پڑے تھے۔ اس کا اپنا سماج ، جوبننے سے پہلے ہی بگڑ گیا اور خرابی کی کئی صورتیں، اس کی بنیاد میں مضمر رہ گئیں!
بڑا خواب جب ٹوٹ کر بکھرتا ہے تو بڑا المیہ جنم لیتا ہے اور بڑے المیوں کی کوکھ سے بڑا فن پیدا ہوتا ہے۔ یہ ناول بھی ایک حزنیہ سمفنی ہے؛ ایک اداس کہانی، ایک درد بھرا گیت، جو غروبِ آفتاب کے منظر کو اور بھی غمگین، اور بھی حسین بنا دیتا ہے۔
(نجیبہ عارف)