CHAND CHEHRAY چاند چہرے
CHAND CHEHRAY چاند چہرے
PKR: 550/-
Author: ALI SUFIYAN AFAQI
Tag: RASHID ASHRAF
Pages: 400
Categories: BIOGRAPHY FILM INDUSTRY KHAKAY / SKETCHES
Publisher: ATLANTIS
چاند چہرے
علی سفیان آفاقی کے قلم سے چار فلمی شخصیات پر دلچسپ سوانحی مضامین: مدھو بالا، مینا کماری، لتا منگیشکر اور ریکھا
تعارفی مضمون و حواشی: راشد اشرف
علی سفیان آفاقی (صحافی، مصنف، فلم ساز، ہدایت کار) فلمی صنعت و صحافت کا بڑا نام ہیں۔ ریاست بھوپال سے تعلق رکھتے تھے اور 27, جنوری 2015 کو لاہور میں وفات پائی۔ مختلف اخبارات مثلاً تسنیم، آفاق، نوائے وقت، امروز، احسان، اور جنگ سے وابستہ رہے۔ روزنامہ صحافت میں پہلی بار فلمی صفحے میں فلم کا تعارف پیش کر کے اخبارات میں باقاعدہ فلمی صفحے کی بنیاد ڈالی۔ فلم کی چکا چوند نگری اور ان کی زندگی کی یادداشتیں 'فلمی الف لیلیٰ' کے نام سے شائع ہوئیں جسے بہت سراہا گیا۔
'چاند چہرے' میں بھارتی فلم انڈسٹری کی چار مشہور زمانہ خواتین فنکاروں کی زندگی کے بہت سے ایسے گوشے سامنے لائے گئے ہیں جن تک صرف ساتھ رہنے والوں کی رسائی ہوگی۔ مدھوبالا، ریکھا، مینا کماری اور لتا منگیشکر __ فن کی دنیا کی ایسی فنکارائیں ہیں جن کے بغیر فلم نگری کا ذکر ادھورا ہے۔ علی سفیان آفاقی کے رواں قلم نے ان کے ذکر میں افسانوی رنگ بھرا ہے جو قاری کو کسی اور دنیا میں لے جاتا ہے۔