Humsafron Ke Darmiyan

HUMSAFRON KE DARMIYAN ہم سفروں کے درمیاں

HUMSAFRON KE DARMIYAN

PKR:   999/- 699/-

Author: SHAMIM HANFI
Pages: 255
Categories: KHAKAY / SKETCHES
Publisher: ILQA

ہم سفر اُنہیں کو بنایا جاتا ہے جن کے دل سے دل ملا ہو اور نظر سے نظر- اس کتاب میں شمیم حنفی نے جس سلجھے ہوئے انداز میں، اپنے بیس قابل قدر ہم عصروں کے کام، تخلیقی رویو میں پائے جانے والے اتفاقات اور اختلافات، بیسویں صدی کے نصف آخر کے انتشار اور تغریر کی برق رفتاری کے سامنے اپنی انفرادیت کو قائم رکھنے کی ان کی جدوجہد کا جائزہ لیا ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے- شمیم حنفی کی توجہ ان ادیبوں کے روشن اور قوی پہلوؤں پر زیادہ رہی ہے- یہ احساس کہ اپنے ان ہم عصروں کو، جن میں جوہر کی کوئی جھلک ہو، ہمدردانہ نظر سے دیکھنا بھی تنقید میں اہم ہے، شمیم حنفی کی تحریروں کو توانا بناتا ہے- یہاں قرۃ العین حیدر، انتظار حسین، منیر نیازی اور نیر مسعود جیسے معروف ادیبوں کے پہلو بہ پہلو بعض ایسے شاعروں سے بھی اعتنا کیا گیا ہے، مثلاً من موہن تلخ، قاضی سلیم اور عمیق حنفی، جن سے پاکستانی قارئین کم واقف ہیں-

RELATED BOOKS